جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے پارٹی راہنمائوں کے ہمراہ شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام شھداء 08 اگست ڈیجیٹل لائبریری کویٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ مولانا عبدالحق ہاشمی،ہدایت الرحمن بلوچ، حافظ نور علی،نقیب اخوانی ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر ممتاز سماجی راہنما و چیئرمین شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ، مجلس فکر و دانش کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ،ممتاز ادیب و کالم نگار عبدالقیوم بیدار ، سیاسی راہنما و چیئرمین داراقم سکولز زاہد اختر بلوچ ، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم صابر صالح پانیزئی، افتخار کاکڑ، مرتضیٰ خان کاکڑ، جلال اچکزئی،یو کے سے اعجاز خان، ممتاز سماجی شخصیت علی محمد ناصر ،جناب سلیم افغان ، سید فضل الرحمان ، مولانا محمد یعقوب عباس ، آزاد خان ناصر، مسٹر اقبال احمد خان،وقاص احمد خان اور ریان احمد خان بھی موجود تھے،،جبکہ فاؤنڈیشن کی ٹیم جناب اکرام اللہ خان کاکڑ، جناب محمد عباس ناصر، جناب سردار آصف موسی خیل صاحب،انعام الدین نے
میزبانی و خدمت کے فرائض سر انجام دئیے۔ اس موقع پر شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے استقبال کیا اور ایس بی ایم کے فاؤنڈیشن کے ٹیم نے لائبریری کے مختلف حصوں مین کوریڈور،شھداء لابی ،انتظامی دفتر،خواتین اور ڈیجیٹل پوریشن کا دورہ کراتے ہوئے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ لائبریری میں 300 طلبہ وطالبات اور نوجوانوں و خواتین کو پڑھنے و تیاری کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ ہمہ وقت فراہم کی جاتی ہےاور مختلف نوعیت کے سیمنارز و آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی تسلسل سے جاری رہتا ہے جس میں تعصب اور نسل و رنگ سے بالاتر ہو کر نوجوانوں،طلبہ و خواتین اور بچیوں و بزرگوں کی راہنمائی کی جاتی ہیں۔
فاؤنڈیشن کے سیکرٹری و مجلس فکر و دانش کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ نے بتایا کہ شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی بنیاد شھداء 08 اگست 2016 کے پاک باز شھداء کے سرخ خون کی بنیاد پر معاشرے میں تحمل و بردباری اور امن و آشتی کی مجموعی ترقی و پیشرفت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے جس نے کتاب دوستی ہی زندگی ہے کہ سلوگن پر لائبریریاں بناؤ نسلیں بچاؤ کے خوبصورت منشور پر پیچلھے نصف عشرے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے آج صوبے میں منشیات و اسلحہ کلچر کے خلاف شعوری نفرت اور کتاب دوستی و دانش مندی سے عقیدت مندوں میں پیش رفت نمایاں تبدیلی اور انقلابی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سراج الحق صاحب نے فاؤنڈیشن کی خدمات اور لائبریریوں کے جال بچھانے کی ضرورت کے ادراک و احساس پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مواقع فراہم کرنے سے ہی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو فعال و متحرک کرنے کا ہنر و اسکلز میں اضافہ ہوتا ہے،تعصبات اور خرابیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مثبت اثرات و نتائج پیدا کرنے والے سرگرمیاں جاری و ثمر بار بنانے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کتاب دوستی کے مہم میں شریک کار اور اسے ثمربار بنانے کے لئے بھرپور انداز میں پیش رفت کو قابل قدر سمجھتی ہیں۔
سانحہ 8اگست 2016 ء کے شھید وکلاء سمیت ہر مظلوم و محروم انسان کا خون و ارمان بوسیدہ نظام سیاست و ریاست پر ہے قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کے رپورٹ پر عملدرآمد سیاسی جماعتوں اور بیوروکریسی سمیت عدلیہ کی ذمہ داری ہے تاکہ بے گناہ اور معصوم نوجوانوں کے قیمتی زندگیوں سے کھیلنے کا مکروہ کھیل بند کیا جاسکے۔ شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین اور انتظامیہ نے تفصیلی دورے اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب سراج الحق کے آمد و دانش مندی اور
شفقت و راہنمائی پر شکریہ ادا کیا گیا۔