بنیادی انسانی تصورات کی تصحیح اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی و ضمانت فراہم کرنے کی کوششیں کب تک جاری رہیں گے قراداد پاکستان یعنی 1940 ء سے لے کر قیام پاکستان تک اور بعد ازاں 70 سالوں سے زائد عرصے میں سماجی انصاف و ترقی اور سائنسی و فکری بیانیے کی تشکیل و تعمیر نو کے لئے کوششیں رنگ نہیں لائے ہیں مارچ 1940ء کی قرارداد پاکستان سے جمہوری پاکستان تک خوابوں کی تعبیر کب ممکن العمل ہوسکے گی یہ ہر مارچ کی طرح 2021 ء کے مارچ میں بھی مختلف الخیال مباحثے و ڈائلاگ منعقد ہونگے پیچلھے دنوں چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی صاحب سے مختصر ملاقات رہی وہ پاکستان میں مکمل جمہوری حقوق و ترجیحات کے ازسرنو تعین و تشریح کے لئے 1940 ء کی قرارداد کے مطابق نئے فریم ورک کی تشکیل و تعبیر نو چاہتے ہیں اکیسویں صدی کے 21 ویں سال میں مجلس فکر و دانش کے تحت علمی و فکری مکالمے و ڈائلاگ کے تناظر میں عصر حاضر کے نامور مصنف و دانش ور اور زندہ سوالات کے جوابات فراہم کرنے والے استاد محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب کی سربراہی میں 21 مارچ سے لے کر 11 اپریل 2021 ء تک پاکستان میں معاہدہ عمرانی کا امکانی مستقبل اور تصور اقبالستان کے موضوع پر ڈائیلاگ سیریز کا آغاز کررہے ہیں دلچسپی رکھنے والے احباب و ادارے معاونت و شرکت کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں
ای میل ایڈریس
unreath17@gmail.com
سردست 21 فروری 2021ء بروز اتوار اقوام متحدہ کے تحت مادری زبانوں کی تحفظ و احترام اور تکریم و تعظیم کے تصور پر یوم منایا جارہا ہے 70 ء کی دہائی میں بننے والے بنگلہ دیش میں زبان کی حیثیت تسلیم کرنے کے لئے تحریک چلی جس کے عنوان پر آج عالمی دن منایا جاتا ہے _ بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک اور قربانیوں کو سراہا جائے یا منطقی تجزیہ کیا جائے یہ طولانی بحث ومباحثہ ہیں لیکن قیام پاکستان سے لے کر کرونا وائرس کی ہولناکیوں تک سماجی انصاف و عوامی ترقی و خوشحالی کا نہ ہونا ایسا سلگتا سوال ہے کہ اس کا مناسب جواب تلاش کئے بغیر چارہ نہیں ہے بھلا اپنے ماں باپ کی بولی یعنی مادری زبان کے لئے بھی تحفظ و احترام درکار ہوتا ہے یہی تو وہ بنیادی انسانی حق ہے جسے بغیر احتجاج و فریاد کے بھی احترام و اہمیت اور تحفظ و کامیابی حاصل ہونا چاہئے لیکن قصہ کوتاہ بینی کے خاطر ہم اب تک اپنے ہی ملک یعنی مشرقی پاکستان کے قضیے سے کوئی سبق اور عبرت حاصل نہیں کرسکیں ہیں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کوئٹہ میں بھی مختلف الخیال افراد و ادارے 21 فروری کے دن علمی و فکری اور تہذیبی و لسانی ارتقاء و دانش کے متعلق پروگرام منظم کررہے ہیں جس کے تفصیلات اور ممکنہ منصوبے و تجزیوں سے آگاہی دینے کی کوشش کرتے ہیں آپ اپنے رائے سے آگاہ فرمائیں مناسب سمجھیں تو تحریر و تحقیق کی طرف توجہ دیں میں نے آج کویٹہ کے جناح روڈ پر واقع کتب خانے سے تلاش بسیار کے بعد ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو کی تازہ ۔۔صنیف,,, لسانیات تا سماجی لسانیات،،، خریدا ہے مطالعہ و خلاصہ شئیر کریں گے آپ کے ساتھ۔