• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home Aawaza

آئی اے رحمان، ان کی نشست خالی رہے گی

آئی اے رحمان نے بلوچ ہواﺅں کی رندانہ آشفتگی کو گنگا جمنی تموج کی وارفتگی بخشی ہے۔ جذبے کی گرمی کو تفکر سے توازن دیا ہے۔ اس اچھوتے امتزاج سے باعمل دانشوری کا قد آدم سے کچھ نکلتا ہوا معیار سامنے آیا ہے۔ ان کے قلم کی روانی اور تکلم کی جولانی پاکستان میں سول سوسائٹی کا اثاثہ ہے

وجاہت مسعود by وجاہت مسعود
April 12, 2021
in Aawaza, تصویر وطن
0
آئی اے رحمان، ان کی نشست خالی رہے گی
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

ممتاز صحافی اور انسانی حقوق کے علم بردار جناب آئی اے رحمان پیر کی صبح لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے ستر برس تک صحافت کی اور کم و بیش نصف صدی سے زاید عرصے انسانی حقوق کا علم بلند رکھا۔ ان کی رخصتی ہمارے بکھرتے ہوئے سماج کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے جس کا مداوا تادیر نہ ہو سکے گا۔ ذیل میں مرحوم کے بارے میں برادر محترم وجاہت مسعود کی ایک پرانی تحریر پیش کی جارہی ہےجسے ان کی گراں قدر خدمات کے احاطے کی ایک کوشش ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اس بزرگ کی خدمات کو شرف قبولیت بخش کر انھیں اپنے قرب میں جگہ عطا فرمائے۔ (فاروق عادل)

یکم ستمبر 1930ء کو مشرقی پنجاب (تب ہندوستان) کے مردم خیز قصبے گڑ گاﺅں میں پیدا ہوئے۔ ابن عبدالرحمان نام ہے۔ لیکن آئی اے رحمان کے قلمی نام سے پہچان اور شہرت پائی۔ 1947ء میں علی گڑھ کالج میں ایف ایس سی کے طالب علم تھے۔ تقسیم کے بعد لاہور چلے آئے۔ اسلامیہ کالج سے بی ایس سی تک تعلیم پائی۔ 1951ء میں گورنمنٹ کالج سے طبیعات میں ایم ایس سی کیا. اسی برس انگریزی روزنامے پاکستان ٹائمز سے وابستہ ہوئے جہاں فیض احمد فیض اور مظہر علی خان جیسے باعلم اور کہنہ مشق رفقا سے اکتساب کا موقع ملا۔

صحافتی زندگی کا آغاز فلمی اور ثقافتی مبصر کی حیثیت سے ہوا مگر افتاد طبع نے ٹریڈ یونین کے ریگزار کا انتخاب کیا۔ ایوب خان کے عشرہ عساکر میں شہری آزادیوں بالخصوص آزادی صحافت کے دفاع کی جدوجہد میں شریک رہے۔ 1960ء میں پی پی ایل پر سرکاری قبضے کے بعد سیاسی نقطہ نظر اور فکر معاش کی کشاکش سے آشنائی ہوئی۔ 1970ء میں کچھ عرصے کے لیے روزنامہ آزاد سے وابستہ رہے۔ 1974ء میں پریس ٹرسٹ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ 75ء میں ایک بین الاقوامی جریدے سینما انٹرنیشنل کی ادارت قبول کی۔ 1977ء میں پاکستان میں پھر سے بندی خانوں کا موسم آیا۔ آئی اے رحمان بھی رونق زنداں رہے۔ اس دوران ہفت روزہ ویو پوائنٹ، روزنامہ ڈان، روزنامہ فرنٹیر پوسٹ اور خلیج ٹائمز میں آئی اے رحمان کے دبنگ اور کاٹ دار تبصروں سے فوجی آمریت انگاروں پر لوٹتی رہی۔ 1988ء میں عہد آمریت کے خاتمے کے بعد آئی اے رحمان پاکستان ٹائمز کے چیف ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ 6 اگست 1990 کی شام بے نظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کی خبر سنتے ہی مستعفی ہو گئے۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

1987ء میں جمہوریت، شہری آزادیوں اور انسانی حقوق کے سربرآوردہ کارکنوں نے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی۔ اس قافلے میں دراب پٹیل، عاصمہ جہانگیر، ڈاکٹر مبشر حسن. عزیز صدیقی اور نثار عثمانی کے شانہ بشانہ آئی اے رحمان بھی شریک تھے۔ 1990ء میں آئی اے رحمان نے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر کا منصب سنبھالا اور جنوری 2017ء تک اس ادارے کی بے مثل رہنمائی کی۔

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان میں جمہوری اقدار، شہری آزادیوں اور انسانی حقوق کے اصولی دفاع میں بین الاقوامی سطح پر قابل رشک معیار قائم کیا ہے۔ پاکستان میں اجتماعی انحطاط کا ایک نتیجہ یہ نکلا ہے کہ افراد اور ادارے اعتماد کے بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایسی ناقابل رشک صورت حال میں پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی فقید المثال کارکردگی پاکستانی عوام کے خوابیدہ جو ہر پر دلیل ہے۔ کمیشن کی مثالی کامیابی میں ان گنت بے لوث کارکنوں کا کردار اپنی جگہ لیکن پاکستان میں انسانی حقوق کی تحریک کے خدوخال ابھارنے میں آئی اے رحمان کی فکری اور علمی رہنمائی ،فراست اور لگن کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

آئی اے رحمان نے بلوچ ہواﺅں کی رندانہ آشفتگی کو گنگا جمنی تموج کی وارفتگی بخشی ہے۔ جذبے کی گرمی کو تفکر سے توازن دیا ہے۔ اس اچھوتے امتزاج سے باعمل دانشوری کا قد آدم سے کچھ نکلتا ہوا معیار سامنے آیا ہے۔ ان کے قلم کی روانی اور تکلم کی جولانی پاکستان میں سول سوسائٹی کا اثاثہ ہے۔ آئی اے رحمان ایک روایت، ایک رچاﺅ کا نام ہے۔ اس روایت کے ہوتے ہوئے پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کا خواب دھندلا نہیں سکتا۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آئی اے رحمانانسانی حقوقانسانی حقوق کمیشن پاکستانپاکستان ٹائمزسول سوسائیٹیصحافتوجاہت مسعود
Previous Post

نئے جمہوری بیانئے کی بحث

Next Post

سجاد حیدر یلدرم: رومانیت اور تخیل کا حسین امتزاج

وجاہت مسعود

وجاہت مسعود

Next Post
سجاد حیدر یلدرم: رومانیت اور تخیل کا حسین امتزاج

سجاد حیدر یلدرم: رومانیت اور تخیل کا حسین امتزاج

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions