پاکستان ہاکی فیڈریشن کے منقسم دھڑے کی جانب سے بھیجے گئے کھلاڑی یک جان ہوکر ایک ٹیم بن کر تیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں فائنل میں پہنچنے تک ناقابلِ شکست رہینگے یہ کسی کے گمان میں نہیں تھا . کیا پلیئرز ڈو اور ڈائی کی صورتحال کو بھانپ گئے تھے.
ایکسپرٹس اور سابق اولمپیئنز کا یہ کہنا کہ ٹیلنٹ نہیں آرہا . کیا لڑکوں نے قطعی غلط ثابت کر کے یہ واضح پیغام نہیں دیا ہے کہ ٹیلنٹ تو تھا پر ٹیم میں شامل نہیں کیا جاتا تھا . پاکستان ٹیم تیرہ سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی اور پوائنٹس ٹیبل پر اول نمبر پر براجمان ہوی.پوری قوم کو اپنے کھیل سے گرویدہ کرنا یہ ان کھلاڑیوں کی ہی محنت کا نتیجہ ہے . فائنل میں جاپان سے مقررہ وقت تک میچ دو ،دو سے برابر رہا دونوں ٹیموں نے فائنل میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور معاملہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر گیا جس میں جاپان نے پاکستان کو چار ۔ایک سے شکست دے کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا .پاکستان ٹیم نے نم آنکھوں کے ساتھ پوڈیم پر چاندی کا تمغہ وصول کیا مگر ہاکی کے پلیئرز نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی قیمت پر قومی کھیل کو لوگوں کے دلوں و دماغ سے دور نہیں ہونے دینگے ۔صدر پاکستان ،وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے بھی ٹیم کے شاندار کھیل پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا تمام اولمپیئنز میڈیا پر ٹیم ہاکی کی سپورٹ میں سامنے آنے . یہاں تک کہ لامحدود وسائل کی حامل کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ نے بھی کہا کہ محدود وسائل کیساتھ محنت کرتے ہوے ہاکی ٹیم کے فائنل میں شاندار کھیل پر ہم سب ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں .
دوسری جانب ابھی جب میں یہ تحریر کر رہا ہوں ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابھی تک ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں لڑکوں کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہر میچ کے بعد ڈیلی الاؤنس دینے کی تسلی دی جاتی رہی لیکن رقم ادا نہ کی گئی، فائنل میچ سے پہلے بھی ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا لیکن فائنل کے بعد بھی تاحال کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ملا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو شاپنگ کیلئے بھی ڈھیلا نہیں ملا ایشین گیمز، ایشین جونیئر ہاکی کپ اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے ڈیلی الاؤنس تک بھی تاحال ادا نہیں کئے گئے ہیں. اس پرفارمینس کے بعد بھی یہ رویہ رواں ہے تو اس کھیل کا اللہ ہی حافظ. قومی کھیل کیساتھ ایسا برتاؤ اور کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم جس کو ہر سہولیات میسر اور کارکردگی سب کے سامنے ہے اس کے لیے ہر پلیئرز کو ورلڈکپ جیتنے پر ایک ایک لاکھ ڈالرز کا اعلان کیا جاتا جس پر یہ کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے تین ٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ائرلینڈ جیسی کمزور ٹیم سے بھی جیت نہیں پائی ۔اگر ہاکی کھیل کے ساتھ سوتیلا برتاؤ نہ ختم ہؤا تو اس کھیل میں ،،،ہماری داستانیں بھی نہ ہونگی داستانوں میں ،،،،اخر میں پاکستان ہاکی ٹیم زندہ آباد ،پاکستان زندہ آباد