چار اپریل بھٹو صاب کو پھانسی ہوئی تھی ، یہ دن پاکستان کے اتہاس کا سیاہ ترین دہہاڑ ہے اور رہے گا۔ انھی خیالات میں الجھا میں سوگیا ، گہری نیند کا عالم ہے اورکیا دیکھتاہوں کہ بھٹو صاب میرے سامنے بیٹھے ہیں، پینٹ کوٹ پہنے ،سگار پیتے ہوئے وہ زبردست پرسنالٹی لگ رہے تھے، سلام کرنے کے بعد چند سوالات کی اجازت مانگی توانہوں نے زہانت سے بھرپور چمکتی انکھوں کے اشارے سے اجازت دے دی ۔
سوال ؛ سر ، اپ کو قوم نے سوشلزم کے نام پر ووٹ دیا، مذہبی جماعتوں کا صفایا کردیا لیکن آپ نے مولویوں کو اتنا طاقتور کردیاجو قیام پاکستان کے بعد کسی حکمران نے نئیں کیا، لوگ اس معمے کوآج تک حل نئیں کرسکے،
بھٹو؛ دراصل میں اسلامی بلاک بنانا چاہتاتھااور مسلم امہ کا واحد لیڈر ، عربوں نے جو پیٹروڈالر کمایا وہ سارا پاکستان کھینچنا چاہتا تھا، تمھیں یاد ہوگا کہ کلفٹن کراچی میں ایک کیسینو بھی بنارہاتھا،اگر میراپلان کامیاب ئوجاتا تو دبئی آج کچھ بھی نہ ہوتا ، ملاؤں پر ہاتھ رکھنا دراصل میرا ایک گیم تھا۔
سوال : سر،فوج 1971 میں انڈیا سے شکست کھاچکی تھی لیکن آپ نے جدید اسلحہ خریدا، نئی کورز کا اضافہ کیا اور بعد میں جنرل اتنے طاقتو ر ہوئے کہ اپ کا تختہ الٹ کر پھانسی دے دی، کیا یہ اچھا نہ ہوتا کہ تنازع کشمیر حل کرتے ، انڈیا سے بارڈر کھولتے اور جنرلوں کو اتنا طاقتور نہ ہونے دیتے؟
بھٹو: دیکھو شہزاد ناصر ، میں افغانستان میں مداخلت کا پکا پروگرام بناچکاتھا، ربانی اور حکمتیار کو میں نےہی پاکستان بلایا تھا ، کشمیری بھی مجھے پسند کرتے تھے اس لئے میرے منصوبوں کے لئے پاورفل آرمی اشد ضروری تھی ،
لیکن آج میں تمہارے سامنے اعتراف کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ یہ ایک غلطی تھی ، مجھے یقین ہے کہ اگر اس وقت تم جیسا سیاسی دانشور میرا مشیرہوتا تو مناسب مشورہ دے کر مجھے پلان بدلنے پر مجبور کرسکتا تھا ۔
سوال : لوگوں کا خیال یہ بھی ہے کہ نیشنلائزیشن سے معیشت تباہ ہوئی،
بھٹو: دیکھو وہ دور ہی انقلاب اور نیشنلائزیشن کا تھا لیکن غلطی یہ ہوئی کہ میں نےانقلابی ڈھانچہ نئیں بنایا اور بیوروکریسی کے حوالے کردیا افسرشاہی نے اس کو ریگولر سرکاری امورکی طرح چلایا۔
سوال بہا ولپور صوبہ تحریک والوں کو سرایکی تحریک بنانے کا مشورہ آپ نے دیا جس کو بعد میں جنرل ضیا نے لسانیت پھیلانے کے لئے خوب استعمال کیا حالانکہ پنجاب آپ کی پاور بیس تھی،
بھٹو: دیکھو یہ میری غلطی تھی، میں تمہارے آرٹکلز پڑھتا رئتا ہوں ، پنجابی نیشنلزم پرسائنٹفک سیاسی آرٹکلز صرف تم نے لکھے ہیں اورمجھے اس سے پنجابی نیشنلزم کو سمجھنے میں بڑی مددملی ہے، تم اپنی جدوجہد جاری رکھو ۔