اگلے روز پنجاب نیشنل فرنٹ کےمرکزی رہنما عمارکاظمی کی واٹس ایپ کال آئی جس میں ان سے ن لیگی رکن ممبر قومی اسمبلی روحیل اصغرکے پنجابی کلچر بارے متنازع بیان پر تفصیلی تبادلہ خیال ہواکیونکہ اس حوالے سے پنجابی قوم پرستوں میں کافی تشویش پائی جاتی تھی لیکن صورتحال کا ایک پہلویہ بھی تھاکہ خود اس اشوپر پنجابی قوم پرست یکساں نقطہ نظر نہیں رکھتے تھے جیساکہ پنجاب لوک سانجھ کےزیراہتمام پنڈی میں چراغ الدین وانہ کی زیرقیادت ایک احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کےسامنے کیاگیا ، ممتاز پنجابی قوم پرست رہنما Nazeer Kahutبھی اس حوالے سے تندوتیز بیانات دے رہے تھے تو ایسے میں عمارکاظمی نے یہ سٹینڈ لیاکہ شیخ روحیل اصغرنے یہ بیان پنجاب کے خلاف نہیں بلکہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ ارائی کے دوران پنجابی میں دی جانے والی گالیوں کے دفاع کے پس منظر میں دیاہے کہ اگر میں نے گالی دی بھی ہے تو پنجابی معاشرے میں عموماً ایسا کربھی لیتے ہیں ، عمارکاظمی کی اس بات سے میں کم از کم ضرور اتفاق کرتا ہوں کہ پنجابی کھلے ڈلے لوگ ہوتے ہیں اور اکثر یار دوست بھی پیار سے ایک دوسرے کو گالی دے کربلاتے ہیں یعنی گالی بے عزتی کےلئے نہیں بلکہ اکثراوقات پیارمحبت میں استعمال ہوتی ہے اور یہ عام سی بات ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہترین لاجک ہے اور ہمیں بات کو ختم کردیناچاہئیے کیونکہ عمار کاظمی ایک تیس سالہ پرانا جیالا ہے اور ن لیگ مخالف لیکن وہ پنجابی قوم پرستی کےکاز کی خاطر پی پی چھوڑ کر پنجابی تنظیم چلارہاہے اور چونیاں میں الیکشن بھی پی پی اور ن لیگ کےخلاف پنجابی قوم پرست امیدوار کے طور پرلڑا، اس الیکشن میں ، میں نے بھی عمارکاظمی کی نظریاتی اور مالی سپورٹ کی تھی۔ دوران گفتگو عمارکاظمی نے پنجابی قوم پرستوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
میں نے ذیشان چیمہ سے ہونے والی بات چیت کا ذکر کیاکہ ان کے بھی روحیل اصغر کے بیان بارے یہی خیالات ہیں، پنجابی بزنس مین میاں اعجاز جو اٹلی میں مقیم ہیں اور شیخ روحیل اصغر کےدوست بھی توانھوں نے میرے آرٹیکل پر اٹلی سے فون کرکے تشویش کا اظہار کیا جس پر عمارکاظمی سے تبادلہ خیال ہوا۔
آخر میں میں Mian Asif Ali Ryk, Mohammad Zahirکا شکریہ اداکروں گا کہ وہ خود شیخ روحیل اصغر کے گھر وفد کی صورت گئے اور ساری صورتحال ڈسکس کی جس پر روحیل اصغر نے معاملہ کلیئر کردیا۔
امید ہے کہ پنجابی قوم پرستوں میں تعاون اور صلاح ومشوروں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور سب پنجاب کے وسیع پر مفاد میں مل کر کام کریں گے۔