ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر پر پاکستان زندہ بار کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن مستحکم ہوا، پاکستان نے کامیابی سے کم ازکم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے بیان کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی دھاکے کیے۔
28 مئی کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی کو خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن مستحکم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ خاص طور پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج یوم تکبیر پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو چاغی (بلوچستان) کے مقام راسکو میں سہ پہر 3 بجکر 16 منٹ پر پہلا کامیاب ایٹمی دھماکا کرکے پہلی مسلم ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان نے اس دن مجموعی طور پر پانچ ایٹمی دھماکے کئے، دو دن بعد 30 مئی 1998ء کو پاکستان نے چھٹا ایٹمی دھماکہ کرکے بھارت پر فوقیت بھی حاصل کرلی۔ یوں 28 مئی 1998ء کا دن قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن بن گیا۔ 1999ء میں اس دن کو ’’یوم تکبیر‘‘ کا نام دے دیا گیا۔
11مئی 1998ء کو بھارت کی انتہا پسند سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بھارت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے اعلان کیا کہ بھارت نے راجستھان کے قصبے پوکھران میں تین زیر زمین ایٹمی دھماکے کئے ہیں، دو دن بعد بھارت نے دو مزید ایٹمی دھماکے کئے جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں انتہائی خطرناک صورت حال پیدا ہوگئی اور طاقت کا توازن بھارت کے حق میں ہوگیا۔
بھارت نے ان ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کیا اور بھارتی وزیر داخلہ اور امور کشمیر کے سربراہ لال کشن ایڈوانی نے آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں، دوسری جانب پاکستانی عوام اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کرنا شروع کیا کہ وہ فوری طور پر بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دے اور خود بھی ایٹمی دھماکے کرے جس کے پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن برابر کردیا۔