محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت قومی المیہ ہے مگر اس سے بڑھکر المیہ یہ ہے کہ ہم سالوں بعد بھی نہیں جانتے کے سازش کے پیچھے کون تھا؟ بی بی کے قتل کے تانے بانے دبیز دھند کے پیچھے پوشیدہ ہیں، جائے وقوع سے لیکر مقدمے کی سماعت تک ثبوت و شواہد، ملزمان اور عینی شاہدین کس طرح غائب ہوتے رہے، ناقص اور بیدلی کیساتھ کی جانیوالی تحقیقات حتی کہ عالمی تحقیقاتی ادارے کے تفتیش میں کس طرح روڑے اٹکائے گئے۔ پاکستان کی عظیم رہنما، سیاستدان، مدبر کا دن دھاڑے قتل اور عوام کے ہاتھ آئے صرف الزمات، بیانات، افسانے اور قیاس آرائیاں، یہ عجیب نہیں عجیب ترین کڑوا سچ ہے، ادارے، حکومتیں، انتظامیہ، کسی کو کچھ پتہ نہیں تو اس سے زیادہ عجوبہ کیا ہو گا۔ اس تحقیقی ڈاکومنٹری میں حالات و واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے، پراسرار واقعات کی کڑیاں تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیاقت علی خان اور بینطیر بھٹو کے قتل میں پراسرار مماثلث کو جانچا گیا ہے، بعض ایسے گوشے، ایسے زاویے بے نقاب کیے گئے ہیں جو اب تک نگاہ میں نہ آ سکے، ۔ آئیے دیکھتے ہیں ڈاکومنٹری محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل، سازش کے پیچھے کون؟