• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home محشر خیال فاروق عادل کے سفر نامے

یہ ایک دکھ بھری داستان ہے، سفر نامہ باکو، قسط 2

امیں حیران اس کی طرف دیکھتا رہا۔نہاد نے قند کی طشتری میری طرف بڑھائی دوسرے ہاتھ سے ایک ڈلی اپنے منہ میں ڈالی ،اطمینان سے ایک چسکی چائے کی لی پھر کہاکہ یہ پرستان ہے ۔یہاں قدم قدم پرکہانیاں جنم لیتی ہیں ، تم کون سی کہانی سنو گے؟ ”مجھے تو اِس مینار سے مطلب ہے جسے تم گض گلاسی کہتے ۔“۔ ” یہ مینار نہیں ایک چیستان ہے“۔اب آگے پڑھئے۔

ڈاکٹر فاروق عادل by ڈاکٹر فاروق عادل
March 3, 2020
in فاروق عادل کے سفر نامے
0
یہ ایک دکھ بھری داستان ہے، سفر نامہ باکو، قسط 2
110
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

میڈن ٹاور جب آتش کدہ تھا، ایک خیالی تصویر

اُس نے کہا پھر بتایا کہ کوئی نہیں جانتا، اسے کب بنایا گیا،کیوں بنایا گیا ۔یہ بھی خبر نہیں کہ اسے بنانے والا کون ہے؟بس، یوں سمجھوکہ جب سے یہ دنیا ہے،تب ہی سے گض گلاسی بھی ہے۔ہاں تو سنو!
تمہید باندھ کر وہ آلتی پالتی مار کر بیٹھ گیا، چائے کی ایک چسکی لی اور کہا کہ اگرتمھارے کانوں میں صبر ہوا تو تم کچھ ایسا جان کر اٹھو گے جسے کم ہی لوگ جانتے ہوں گے۔مایا یہ سن کر کسمسائی، صاف نظر آرہا تھا کہ اگر یہاں بیٹھ گئے تو پھر کہیں اور جانے سے تو رہے لیکن میں نے اسے حوصلہ دیا اور بتایا کہ ہم یہ کہانی سنے بغیر نہیں جائیں گے۔نہاد کا چمکتا ہوا چہرہ مزید چمک اٹھا اور اس نے کچھ الفاظ ایسے بولے جنھیں یہ غریب مسافر تو کیا سمجھتا،اسی مٹی کی جم پل مایا بھی نہ سمجھ پائی۔یوں میں نے یہ جانا کہ یہ نہاد کوئی قصہ گو ہے جو تاریخ کی کسی کتاب سے نکل کر ہمارے سامنے آموجود ہوا ہے۔
”اصل میں یہ ایک آتش کدہ تھا“۔
نہاد نے بات شروع کی اور بتایا کہ اس کی چوٹی پرہمہ وقت شعلے بھڑکا کرتے اور دور دور تک حضرت زرتشت کے ماننے والوں کو یقین دلاتے کہ جب تک ان شعلوں میں لپک موجود ہے،وہ محفوظ ہیں،بس اس کی پرستش کرو اور اس کے سامنے جھکتے رہا کرو۔یہ پرانے زمانوں کی بات ہے،ہاں، بہت ہی پرانے زمانوں کی جب اِچری شہر پر حملہ ہوا اور اس کا محاصرہ کرلیا گیا۔ محاصرہ اتنا سخت تھا کہ کوئی اندر آسکتا نہ باہر جاسکتا۔دانہ پانی یہاں کا ختم ہوگیا ۔حملہ آور نے پیغام بھیجا کہ اطاعت قبول کرلو، جاں بخشی ہوجائے گی۔شہر والوں نے تامل کیا اور پجاری سے کہا کہ وہ کوئی سبیل کرے۔پجاری اپنے شاگردوں اور پیروکاروں کے ساتھ آگ کے سامنے سرنگوں ہوا اور ہرمزد(Ahura Mazda،زرتشت مذہب میں نیکی کے دیوتا)سے درخواست کی کہ وہ اپنے بندوں کی مدد کو آئے۔کئی روز کی مسلسل عبادت کے بعد دیوتا نے پجاری کو تسلی دی اور خوش خبری دی کہ جمے رہو، دشمن تمھارا کچھ نہ بگاڑ پائے گا۔اس کے ساتھ ہی زمین تھرتھرائی اور دشمن کو خوف نے آلیا۔یہ ایک خوف ناک زلزلہ تھا ، دشمن جس کی لپیٹ میں آکر نابود ہوا اور یہ شہر مامون رہا۔
نہاد نے اتنا کہہ کر سانس لی اور ٹھنڈی پڑتی ہوئی چائے کی ایک چسکی اور ہم یہ جانے کہ داستان تمام ہوئی۔ہم ابھی اٹھنے کو ہی تھے کہ نہاد نے خبردار کیا کہ اس کہانی میں کچھ جھول ہیں۔
”پھر؟“
ہمارے سوال نے اس محظوظ کیا اور کہا، پھر یہ کہ لاریب یہ عظیم ہے تو یانگن (Yangin)یعنی آگ کا معبد ہی لیکن اس واقعے میں دراصل ہوا یہ تھا کہ جب حملے نے زورپکڑا اور دیوتا کے حضور پجاریوں کی آہ و بکا میں تیزی آئی تو اسی لمحے مینار کی چوٹی سے بھڑکتی ہوئی آگ کا ایک شعلہ زمین پر گرا،شعلے سے حسینہ برآمد ہوئی جس کے بال ہوا میں لہراتے اور شعلوں کی طرح بھڑکتے تھے۔آگ سے برآمد ہوکر اِس حسینہ نے ایک پھریری لی اور پکار کر کہا کہ لاو¿ میری تلوار کدھر ہے؟ تلوار اسے پیش کی گئی ۔اس کے حکم پر شہر پناہ کا دروازہ کھول دیا گیا اور وہ پہلوانوں کی طرح لپکتی ہو ئی صفِ دشمناں کے سامنے جاکھڑی ہوئی۔ دشمن حیران کہ یہ لڑکی اس سے مقابلہ کرے گی مگر اسی لڑکی نے اپنے وقت کے بہادروں کی طرح حملہ آور بادشاہ کو للکارا ۔بادشاہ مقابلے پر آیا اور شکست کھائی۔ عین اس لمحے جب تلوار کے وار سے وہ اِس کا سر تن سے جدا کرتی، مغلوب نے جو پہلی نظر میں ہی گھائل ہوچکا تھا، اس غیرت ناہید سے یہ کہتے ہوئے اظہار عشق کردیاکہ اس شہر کی بیٹیاں اتنی بہادر ہیں توکون انھیں شکست دے سکتا ہے۔میری جان مت لو میں تم سے محبت کرتا ہوں۔یہ سنتے ہی آگ کی بیٹی مغلوب کے سینے سے اتر آئی ۔دونوں کے درمیان راز و نیاز ہوئے ، پھر وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔تب سے یہ شہر امن میں ہے اور مینار کا شعلہ سرد ہے۔نہاد نے داستان ختم کردی لیکن یہ سوال ہنوز باقی تھا کہ یہ سب ہوا ہوگا لیکن یہ مینار کب بنا اورکیسے بنا؟
چائے کی پیالیاں کچھ خالی تھیں اور کچھ ٹھنڈی ہوکر بدمزہ ہو چکی تھیں۔ ایک چائے دانی(çay cani) مزید منگوا لی گئی اور داستاں گو تازہ دم ہوکرپھر رواں ہوگیا:
”یہ ایک دکھ بھری داستان ہے“۔

ADVERTISEMENT
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

(جاری ہے)

Previous Post

لاہور، ٹکسالی دروازے کی کہی ان کہی کہانی

Next Post

حضرت دانیال، حضرت لقمان کے مقابر اور اساطیری کہانیاں

ڈاکٹر فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل

فاروق عادل صحافی ہیں یا ادیب؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، ان کی صحافت میں ادب کی چاشنی ہے اور ادب میں تحقیق کی آمیزش جس کے سبب ان کی تحریر کا ذایقہ ذرا مختلف ہو گیا ہے۔ بعض احباب اسے اسلوب قرار دیتے ہیں لیکن "صاحب اسلوب"کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک اپنی منزل کی تلاش میں ہیں۔

Next Post
حضرت دانیال، حضرت لقمان کے مقابر اور اساطیری کہانیاں

حضرت دانیال، حضرت لقمان کے مقابر اور اساطیری کہانیاں

محشر خیال

مریم نواز
محشر خیال

مریم نواز سے وابستہ اصل امید

عمران خان
محشر خیال

قریشی صاحب کا ٹوٹا تارا اور عمران خان

مولانا فضل الرحمان
محشر خیال

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی خواتین

عمران خان
محشر خیال

عمران خان بچاؤ کا آخری طریقہ

تبادلہ خیال

وفاقی محتسب
تبادلہ خیال

وفاقی محتسب۔چا لیس سال کا سفر

پختون خوا میپ
تبادلہ خیال

پختونخوا میپ: ایک جماعت تین سربراہ

کراچی
تبادلہ خیال

کراچی: ٹوٹا کیسے، بچائیں کیسے؟

سیاست
تبادلہ خیال

سیاست چھوڑ دی میں نے، کیا واقعی سچ؟

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions