Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 45
Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 25
Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
11 اگست 2016 کو پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کراچی میں وفات پاگئے ۔ حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پاکستان کی اس پہلی کرکٹ ٹیم کے رکن تھے جس نے اکتوبر 1952ءمیں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ حنیف محمد 1969ءتک ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں فعال رہے اس دوران انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 12 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 3915 رنز اسکور کیے۔ ان کی ان 12 سنچریوں میں ایک ٹرپل سنچری (337 رنز) بھی شامل تھی جو آج بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ حنیف محمد کے تین بھائیوں وزیر محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کے ایک اور بھائی رئیس محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیا اور ایک ٹیسٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کے طور پر شرکت کی۔ حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 1968ءمیں حنیف محمد کو وزڈن نے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیا۔ وہ ان تین پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی تصاویر آئی سی سی کے Hall of fame میں دنیا کے 55 بڑے کھلاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ آویزاں کی گئی ہیں (پاکستان کے بقیہ دو کھلاڑی عمران خان اور جاوید میاں داد ہیں)۔ حنیف محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی 499 رنز کی ایک اننگز کھیلی تھی جو ایک طویل عرصے تک دنیا کی سب سے بڑی اننگز کے اعزاز کی حامل رہی تھی۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 1960 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔