آج پاکستان میں پاپ گلوکاری کا چہرہ سمجھے جانے والی نازیہ حسن کی سالگرہ ہے۔
3، اپریل 1965 کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ نے اپنے انوکھے انداز سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت جلد اپنی جگہ بنالی۔
نازیہ حسن نے اپنے کیریئرکی شروعات 1975 میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بچوں کے پروگرام ‘کلیوں کی مالا’ سے کی، جہاں انہوں نے اپنا پہلا گانا ‘دوستی ایسا ناتا’ گایا تھا۔
نازیہ حسن کو بولی وڈ کی فلم ‘قربانی’ کے لیے گائے گانے ‘آپ جیسا کوئی’ سے عالمی شہرت ملی، وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ تھی جن کو فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نازیہ حسن کا انتقال 13 اگست 2000 ء کو لندن میں ہوا اور وہ وہیں آسودہ خاک ہوئیں۔