آج 1987ء میں دل دل پاکستان سے شہرت حاصل کرنےوالے گلوکار، نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی سال گرہ ہے۔
جنید جمشید 3 ستمبر 1964 ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تهے ۔جنید کے والد پاک فضائیہ میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔جنید جمشید بھی فضائیہ میں جا نا چاہتے تھے تاہم بعد ازاں انجینئیرنگ کی تعلیم کے دوران وائیٹل سائنز گروپ میں بطور لیڈنگ سنگر شوقیہ گاناشروع کیا ۔
انیس سو ستاسی میں پہلے ہی قومی نغمے دل دل پاکستان نے ان کےگروپ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ پاپ میوزک کے دور میں ان کے جو البم ریلیز ہوئے ان میں وائٹل سائنز ون، وائٹل سائنز ٹو،اعتبار، ہم تم، تمھارا اور میرا نام، اس راہ پر، دی بیسٹ آف جنید جمشید اور دل کی بات شامل تھے۔
پندرہ سال تک پاپ میوزک میں کامیابیوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں پرفارم کرنے کے بعد جنید جمشید چکا چوند کی دنیا سے مزہب کی جانب راغب ہوئے اور مذہبی تعلیمات نے ان کی کایا پلٹ دی۔ فن کی بلندیوں پر جنید جمشید کا مذہب کی جانب راغب ہونا دنیا بھر کے مسلم حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز سعید انور،مشتاق احمد ،انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور شاہد آفریدی کی کایا پلٹ بھی کم و بیش جنید جمشید کے ساتھ ہوئی۔
جنید جمشید کا پہلا نعتیہ البم دوہزار پانچ میں جلو ہ جاناں کے نام سے منظر عام پر آیا ۔ اس کے بعد جنید جمشید کے جو نعتیہ البم ریلیز ہو ئے ان میں محبوب یزداں ، بدرالدجیٰ، یاد حرم، ہادی الانام، رب زدنی علما اور نور الہدیٰ کے نام سر فہرست تهے ۔
جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو ایک فضائی حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے