قاضی محمد شمشاد نبی معروف بہ ساقی فاروقی، 21؍دسمبر1936ء کو گورکھپور میں پیدا ہوئے تھے۔1948ء تک ہندوستان میں پھر 1952ء تک بنگلہ دیش میں رہے۔ پاکستان منتقل ہوئے تو 1963ء میں ماہ نامہ ’’نوائے کراچی‘‘ کے ایڈیٹر بنائے گئے۔ کراچی سے بی اے کیا اور برطانیہ چلے گئے۔لندن میں انھوں نے کمپیوٹر پروگرامنگ میں مہارت حاصل کی۔ ساقی نے مستقل طور پر برطانیہ کو وطن ثانی بنالیا اور 19 جنوری 2018ء کو وہیں انہوں نے آخری سانس بھی لی ۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’ پیاس کا صحرا‘، ’رادار‘، ’بہرام کی واپسی‘(یہ کوئی جاسوسی ناول نہیں بلکہ ساقی کی شاعری کا مجموعہ ہے)، ’حاجی بھائی پانی والا‘، ’زندہ پانی سچا‘، ’بازگشت وبازیافت‘، ’ہدایت نامہ شاعر‘(تنقیدی مضامین)، ساقی کی نظموں کا انتخاب’’رازوں سے بھرا بستہ‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ”Nailing Dark Storm”کے نام سے طبع ہوا ہے۔
جبکہ ان سوانح حیات ’’آپ بیتی’ پاپ بیتی‘’ کے نام سے شائع ہوچکی ہے۔