معروف مصنف ِمورخ،محقق اورماہر تعلیم مہر محمدبخش نول کی تاریخی دستاویز ی کتاب(3جلدیں جہازی سائز،2848صفحات) تاریخِ مخزن پاکستان ،شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
یہ شاہکار پاکستان کے ایک بڑے اور مقبول اشاعتی ادارے ”قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل“کے زیر اہتمام علامہ عبدالستار عاصم کی نگرانی میں بڑی توجہ اور محنت شاقہ سے شائع کیا گیا ہے۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد کام ہے جسے فاضل مصنف نے برسوں کی انتھک محنت اور کروڑوں کے سرمائے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
مصنف مہر محمد بخش نول کی یہ تین جلدوں پر مشتمل نویں (۹)کتاب ہے۔اس سے قبل آپ کی آٹھ کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں ”ملت اسلامیہ کا ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان“بورڈ نامہ ”تاریخ قبیلہ نول راجپوت“سفر سعادت (سفرنامہ حج)اور مجموعہ کالم قابل ذکر ہیں۔تاریخِ مخزنِ پاکستان ایک طرح سے پاکستان کی کہانی ہے۔ جسے مصنف نے پاکستان کے شہر شہر،قصبہ قصبہ،قریہ قریہ اور گاؤں گاؤں کی خاک چھان کر ریزہ ریزہ اور پرزہ پرزہ سمیٹ کر مرتب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:
انیق احمد نے کیوں کہا کہ نریندر مودی خطے کو نیتن یاہو ہے؟
چودہری سرور اب کس جماعت میں جانے والے ہیں؟
آپ یہ جان کر حیران ہو نگے نول صاحب نے تن تنہا اپنی جیب سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں خرچ کر کے ملک بھر کے دو ہزار سے زیادہ شہروں اور دیہاتوں میں بنفسِ نفیس سفر کیا۔ اور پاکستان کی تاریخ،جغرافیہ،تہذیب تمدن،موقع محل، شخصیات مقامی خصوصیات، عمارت،معدنیات،تاریخی مساجد، دریاوں،صحراؤں،بلندوبالاچوٹیوں،حسین سیاحتی مقامات،مذہبی آثار وکھنڈرات،سونے چاندی،گیس اور تانبے کے ذخائر سے متعلق نایاب معلومات کو اس طرح اکٹھا کر دیا ہے کہ یہ کتاب ملک کے طول و عرض کے شہر ودیہات کا ایسا انسائیکلوپیڈیا بن گئی ہے کہ آپ جس شہر،جگہ شخصیت کے بارے میں جاننے کی خواہش کریں تو لمحہ بھر میں اس کا خاکہ آپ کے سامنے پیش ہوجائے۔
میڈیا،اخبارات اور پاکستان کے بارے معلومات حاصل کرنے والوں کے لیے یہ ایک ریفرنس بک کی حیثیت رکھتی ہے۔مصنف اور ناشر بجا طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے ایک بڑے اور تاریخ ساز پراجیکٹ کو انتہائی عرق ریزی اور محنت کے بعد احسن طریقے سے مکمل کیا۔اس کتاب سے محروم لائبریری کو کسی صورت بھی مکمل لائبریری نہیں کہا جا سکتا۔ تاریخ کے طالب علموں اور محقق ومورخ حضرات کے لیے یہ کتاب آسانیوں کی نوید ہے۔حصول کتاب کے لیے ”قلم فاونڈیشن انٹر نیشنل“ کے آفس واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے رابطہ فرمائیں۔