ADVERTISEMENT
ترکی کے شہر استنبول میں پانچ اگست کو غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے استنبول یونیورسٹی شعبہ اردو کے سربراہ پرو فیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے یوم استحصال پر پروقار سیمینار منعقد کیا ۔
سیمینار میں استنبول میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، پاکستان قونصلیٹ سے قونصلر پبلک افیئرز امان اللہ میمن ترکی کے مقامی شہریوں ،تعلیمی شعبے تعلق رکھنے والے سینئر حکام، اساتذہ اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
ویبیینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار کا کہنا تھا کہ آئے دن کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی قتل و غارت گری بڑھتی جا رہی ہے جس کی اجازت کسی ملک کا آئین نہیں دیتا ۔
دیگر مقررین نے 5 اگست 2019 کو انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے ، درندہ صفت مودی کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا۔
مقررین نے 5 اگست کو مودی کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کی بزدلانہ ناکام جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ویبینار میں کمیونٹی کی طرف سے کشمیر بنے گا پاکستان ، بھارت کشمیر سے نکل جا کے پلے کارڈ بھی لگائے گئے تھے۔
ویبینار کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو پابند کرے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خودرادیت استعمال کرنے کا حق دے ، اس موقع پر گفتگو کرتے شرکاء نے کشمیر کے عظیم مجاہدین کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں کشمیریوں بھائیوں کے لیے دعا کروائی گئی جس میں کشمیریوں کی سالمیت کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور شرکاء کو گزشتہ سات دہائیوں سے مظلوم کشمیریوں پر جاری بھارتی درندوں کی ظلم و بربریت پر مبنی ڈاکومینٹری فلم ، اور نغمہ جا نکل جا کشمیر سے بھی دکھایا گیا