ترکی کے عظیم تاریخی کردار ارطغرل غازی کا کردار ادا رنے والے اداکار انگین آلتان دیوزیاتان نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان کا ذکر آتا ہے تو وہ جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں اور ان کا بس نہیں چلتا کہ وہ اڑ کر پاکستان پہنچ جائیں۔
انھوں نے یہ بات انقرہ میں مقیم ممتاز پاکستانی صحافی ڈاکٹر فرقان حمید کو ” یارِ من ترکی” یو ٹیوب چینل کو خصوصی انٹر ویو میں کہیں ۔ “آوازہ” یہ انٹرویو خصوصی اجازت کے ساتھ شائع کررہا ہے۔یہ ، “پی ٹی وی ہوم” اور “ٹی آر ٹی- اردو” سے بھی نشر کیا جائے گا۔
اداکار انگین آلتان دیوزیاتا ن نے کہاکہ پاکستان ترکی کا بردار اور دوست ملک ہے۔ میں پاکستان کا بہت بڑا مداح ہوں ۔ پاکستان اور ترکی ویسے بھی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور دونوں نے ایک جیسی ثقافتی اقدار اور روایات کے مالک ہیں۔ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی دیکھتے ہیں۔ یہ ان ہی مشترکہ اقدار کا فیض ہے کہ پاکستان کے عوام نے اس ڈرامے میں گہری دلچسپی لی ہے انشاللہ جلد ہی پاکستان پہنچ کر پاکستانی عوام کے رو برو ان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔
انہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور دوست ملک ہے۔ہم نے اپنا بچپن ، پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کے جذبات کے اظہار میں گزارا ہے۔ ہم اسی برادر ملک کی محبت اور چاہت ہی میں پلے بڑھے ہیں۔وہ اس سے پہلے بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ایک فلم میں کام کرچکے ہیں۔
اس ڈرامے کے بعد اپنی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں بھی عدل و انصاف کا خیال رکھتا ہوں اور میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کا دل نہ دکھاوں، کسی کا دل نہ توڑوں
انہوں نے ڈرامے میں حلیمہ سلطان اور دوان آلپ کی وفات کے دردناک مناظر کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں سین میرے لیے بھی بڑے دردناک سین تھے دونوں مناظر بہنے والے زیادہ تر آنسو میرے اصلی آنسو تھے۔
انہوں نے “ارطغرل غازی” ڈرامے کی کامیابی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ اسی ڈرامے میں کام کرتا ہوں جس کی کامیابی کے سو فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ اس ڈرامے کو اتنی مقبولیت حاصل ہوگی سوچا تک نہ تھا (یہ ڈرامہ کیونکر انگین آلتان کی توقعات سے بھی زیادہ کامیاب ہوا ؟
انہوں نے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر خوشی محسوس کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد پاکستان پہنچ کر پاکستان کے عوام سے اپنی محبت کا قرضہ چکانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میرا دل ہے میری جان ہے
تفصیلی انٹرویو پاکستان میں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پاکستان کے ناظرین کے لیے عید کے پہلے روز یعنی یکم اگست بروز ہفتہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے”یارِ من ترکی،yaaremanturki یو ٹیوب چینل، پاکستان ٹی وی ہوم اور ٹی آر ٹی-اُردو پر مشترکہ طور پیش کیا جائے گا۔
بشکریہ ڈاکٹر فرقان حمید، یار من ترکی، ٹی آر ٹی