• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

کتنی دور بسا لی بستی دل میں بسنے والوں نے

ارشاد احمد کلیمی

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
June 28, 2020
in تبادلہ خیال
0
کتنی دور بسا لی بستی دل میں بسنے والوں نے
301
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

شبیر قریشی، سید حنیف زیدی، مُرشدی منور حسن صاحب اور اسلام الدین ظفر کا پُرسہ

ڈاکٹر انوار احمد خان، نیو یارک، امریکہ۔

ڈاکٹر صاحب،

بہت شُکریہ

اب زلزلہ پیما بھی سمجھ میں آگیا اور “کتاب” کے یہ الفاظ بھی کہ؛ جب زمین ہلا ماری جائے گی۔ اور اب اُس کہانی پر بھی یقین آگیا کہ طوطے میں جن کی جان تھی۔ جب طوطا مرا تو جن پر کیا گُزری !

یہی لکھا ہے ناں آپ نے کہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ آج اسلام الدین ظفر کے جانے سے مجھ پر کیا بیت رہی ہوگی؟

تو ڈاکٹر صاحب!

جن بھی تو مر جاتا ہئے اِس کہانی میں

جن بھی کتنے جنازے اُٹھائے

ڈیڑھ مہینے سے روز ایک نئی قیامت

اب ایمان آگیا قران کے اُس حصے پر جہاں یعقوب اپنے یوسف کی جدائی میں رو رو کے اندہے ہو جاتے ہیں لیکن اب تو یوسف کی قمیض ہی نہ رہی کہ کوئی لا کے یعقوب کے منہ پر ڈال دے۔ سورۂ یوسف فمیض سے بینائی اور وصل کا قصہ تو سُناتی ہئے لیکن قمیض کا پتہ ہی نہین دیتی کہ ہجر سے اندہی آنکھیں وصال کی بینائی پا جائیںاور یعقوب میلوں دور سے یوسف کی قمیض کی خوشبو سونگھ کر کہے کہ:

بُوئے یار می آئید

ڈیڑھ ماہ پہلے شبیر قریشی بھائی کے مرنے پہ یہ سمجھ کر دھاڑیں مار مار کر رویا کہ جیسے یہ آخری ہو پھر پندرہ دن قبل حنیف کے جانے پر بلکتا رہا کہ بس اب کوئی اور نہیں پھر کل مُرشد منور حسن صاحب چلے گئے تو کل سے سویا بھی نہین جا سکا کہ قمیضیں بھیگتی رہیں اور میں بھیگے ٹشو پیپر سنبھال سنبھال کر رکھتا رہا اور جو سب جانتے ہیں اُن سے بلک بلک کر کہتا رہا کہ مالک یہ ٹشو پیپر مجھے یوم آخر بھیگے ہوئے ہی واپس چاہئیں کہ اِن سے: بُوئے یار می آئید۔

کل ہی کسی نے بتا دیا تھا کہ جس کو تم نے اپنے ہاتھ سے تراشا تھا وہ یوسف موت کے کنویں سے نہین نکل پائے گا، اسلام الدین ظفر کے survival chances نہ ہونے کے برابر ہیں۔

آج دوپہر، دو دن بعد آنکھ لگی تھی کہ محترمی صادق فاروقی بھائی کا فون آ گیا۔ فون کیا آیا، بس اسلام اُلدین ظفر کی سُناؤنی آگئی

چیخ چیخ کر وحدہُ لا شریک کی حمد یا چاپلوسی جو چاہیں کہیں وہ کرتا رہا کہ رب العرش المجید تجھے تیری کُرسی کا واسطہ کہ اب میرا ظفر تیرے پاس ہے۔بہت کشٹ کاٹے ہیں اس نے، اب اُسے اپنی جنت میں رکھ کہ میں بھی آیا ہی چاہتا ہوں رات پھر صادق بھائی نے بتایا کہ اُن کے چھوٹے والے بھائی رضوان فاروقی دو دن سے ICU میں ہیں تو سیدانی نے پریشان ہوکر بالآخر آج رات اپنی چادر پھیلا ہی دی اور “ اُن “ کآ دامن پکڑ کے گُزارش کی کہ میرا میاں ڈیڑھ ماہ سے اپنے دوستوں کیلئیے رو رہا ہئے، بس کیجئیے۔ ہمیں رضوان فوری واپس چاہئیے۔ وہ ایسا کہہ سکتی ہیں۔ ہمارے تو پر ہی راکھ ہوتے ہیں اس منزلِ ناز پر۔

میں نے ظفر کو نہ کبھی بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور نہ صاحب، ہمیشہ صرف اسلام الدین ظفر اور تُم کہہ کے مخاطب کیا اور وہ جھُکا جاتا تھا۔ خصوصی ربط اور ناظم کے رشتے کو کوئی ایسے بھی نباہتا ہے !

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

ڈاکٹر صاحب، جینے کی کوئی ایک تو وجہ ہو جس کے سہارے گُزار لی جائے؟

کتنی دور بسا لی بستی دل میں بسنے والوں نے۔ اور وہ بستی جو بستے بستے بستی ہئے

تارِ دامن خار پر، شاخِ شجر پر آستیں

اُس دِوانے کی، یہ ہئے شکلِ لباس

( نظیر اکبر آبادی)

ما و مجنُوں ہم سبق بُودِیم، اُو بہ صحرا رفت

و، ما، دَر کُوچئہ ہا رُسوا شُدیم

ADVERTISEMENT

(میں اور مجنوں ہم سبق ہوا کرتے تھے۔ وہ صحرا کو روانہ ہوا اور میں اب تک اِسی کُوچے میں رُسوا ہو رہا ہوں)

سب بادشاہی اُنہی کی ہيے جو نہیں چاہتے کہ اُن کے علاوہ کسی اور کی تصویر بھی دیکھی جائے کہ وہ خود ہی مُتکبر مُحبّ بھی پیں اور بے نیاز محبوب بھی اور تصویر بھی کہاں، کہ غالبا مُصحفی کہہ گئے:

دل کے جلنے سے کوئی تصویر جل گئی ہوگی

نِہاں خانے، بُت خانے، نِہاں خانوں کے بُت خانے، تصویر، عکس: سب ہی تو حرام کر دیا اور اپنی تصویر دیتے نہیں کہ خالی ہوتے چوکھٹے بھر لئیے جائیں

ڈاکٹر صاحب؛ لگتا ہے کہ اب یہ آخری اپنا چَوکھٹا بھی نہیں رہے گا

رہے گا تو صرف وہ جو بے شکل و بے تصویر و اکلوتا ہے

رہے نام وحدہُ لا شریک کا، مومن و مُھیمن و مصور کا

ارشاد کلیمی

جانے کب کی شب ہے27 جون کی یا 28 جون کی؛ 2020

اسلام آباد

Tags: اسلام الدین ظفرشبیر قریشیمنور حسنیاد رفتگاں
Previous Post

مسئلہ کشمیر : علاقائی اور بین الاقوامی وسعتیں, استنبول یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس

Next Post

پاکستان کے لیے امکانات کا نیا جہان

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
پاکستان کے لیے امکانات کا نیا جہان

پاکستان کے لیے امکانات کا نیا جہان

محشر خیال

نو مئی : عمران خان کے سورما منھ کے بل کیوں گرے
محشر خیال

نو مئی : عمران خان کے سورما منھ کے بل کیوں گرے

امجد صدیق
محشر خیال

امجد صدیق کی سفر کہانی کے پوشیدہ اسرار

سپریم کورٹ نے پاکستان کو کہاں لا کھڑا کیا؟
محشر خیال

سپریم کورٹ نے پاکستان کو کہاں لا کھڑا کیا؟

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
محشر خیال

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

تبادلہ خیال

آٹا: مفت بری نہیں سبسڈی
تبادلہ خیال

آٹا: مفت بری نہیں سبسڈی

پرامن اور منظم انارکی
تبادلہ خیال

پرامن اور منظم انارکی

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions