روشنی تجھ پر ابتلا ہے آج
جو منور تھا بجھ گیا ہے آج
ہم ہیں تاریکیوں کے نرغے میں
سب سے روشن دیا بجھا ہے آج
یہ بھی پڑھئے:
کل کی تاریکیاں بتادیں گی
یہ کسے ہم نے کھودیا ہے آج
ADVERTISEMENT
جھوٹ ہے خوش، منافقت ہے شاد
سچ نے ہونٹوں کو سی لیا ہے آج
اے صداقت یتیمی پر ہو صبر
سر سے سایہ ترے اٹھا ہے آج