Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 45
Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 25
Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
لاک ڈاون بھی ایک قسم کا قید تنہائی جیسا ہے۔ کوئی بوریت سی بوریت ہوتی ہے! تو کیا آپ بھی لاک ڈاون کی وجہ سے بور ہورہے ہیں؟ کیا آپ کو سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کیا کریں؟ اور کیا آپ کو سمجھ نہیں آرہی کہ لاک ڈاون کے اس وقت کو کیسے اس طرح مفید استعمال میں لائیں کہ آپ کو نقصان یا خسارے کی بجائے فائدے اور منافعے کا احساس ہوتا رہے؟ تو اس تحریر میں آپ کو وقت کو مفید بنانے والے پچپن آئیڈیاز کے بارے جاننے کا موقع ملے گا۔
یاد رکھیں کہ دنیا میں وقت سے مہنگی کوئی کرنسی نہیں ہے۔ وقت دنیا کی قیمتی ترین چیز ہے۔ اگر آپ لاک ڈاون جیسے وقت کو مفید کام میں استعمال میں لائیں گے تو اس کا آپ کو ڈھیروں فائدہ یا منافع ہوگا اور اگر اس کے برعکس آپ اس وقت کو مفید کاموں میں استعمال نہیں کریں گے تو ظاہر ہے کہ پھر نقصان اور خسارہ ہی ہوگا۔
1
رہا یہ سوال کہ آپ اس وقت کو مفید، منافع بخش اور کارآمد کیسے بناسکتے ہیں تو سب سے پہلے آپ یہ کرسکتے ہیں کہ اپنے معمولات زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش ضرور کریں۔
2
نیند کے وقت میں بے قاعدگی سے صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں، اس لیے رات کو بروقت سونے اور صبح ٹھیک وقت پر جاگنے کو معمول ضرور بنائیں ۔۔۔۔۔ کوشش کریں کہ چھ سے نو گھنٹے کی نیند ضرور پوری کریں، تاکہ باقی وقت آپ مکمل طور پر چست اور تواناں رہیں۔
3
اگر آپ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے اب تک ورزش اور واک سے دور رہے ہیں تو اب وقت ہے کہ خود کو اس اہم ترین سرگرمی کیلئے تیار کرلیں۔
4
جب آپ خود کو ورزش اور واک کیلئے تیار کرلیں تو پھر طے کرلیں کہ واک یا ورزش آپ نے صبح کے وقت کرنی ہے یا شام کو کرنی ہے، ایک بار وقت طے کرنے کے بعد کوشش کریں کہ اس میں ناغہ بالکل بھی نہ ائے۔
5
لاک ڈاون کے بور ماحول میں تھوڑا سا یوگا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، یوگا کہ جگہ آپ گھر میں کسی پرسکون کمرے میں مراقبہ یعنی میدیٹیشن بھی کرسکتے ہیں، یوگا یا مراقبہ کرنے کی مشقوں سے بہت جلد آپ خود کو پرسکون، تروتازہ، ہلکا پھلکا اور مثبت توانائی سے بھرپور محسوس کرنا شروع کردیں گے۔
6
ان دنوں آپ چاہیں تو جمناسٹک بھی سیکھ سکتے ہیں، یہ یقینا ایک شاندار تجربہ ہوگا، اس کی ابتدائی کلاسز کیلئے آن لائن ٹیوٹرز اور موبائل ایپس بھی دستیاب ہیں۔
7
یاد رکھیں کہ کتابوں کو اس لیے انسان کا بہترین دوست کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کبھی انسان کو نقصان نہیں پہنچاتیں۔ کتابیں انسان کے علم میں اضافہ کرتی ہیں اور تھوڑے سے وقت میں وہ سبق سکھادیتی ہیں، جنہیں لکھنے کیلئے لوگوں کی زندگیاں لگ جاتی ہیں۔ چونکہ آپ کے پاس آج کل وقت ہی وقت ہے تو کتابوں کی مدد سے یہ سبق سیکھنے کیلئے اس سے بہتر کوئی وقت نہیں ہوسکتا۔ آپ اپنے زوق کے مطابق مذہب، تاریخ، سائنس، فلسفہ اور ادب سمیت جیسی چاہیں اچھی کتابیں پڑھ سکتے ہیں۔
8
آپ کے پاس بہت سی پرانی یادیں محفوظ ہوں گی ۔۔۔۔ انہیں تازہ کرنے کا یہ بہترین وقت ہے ۔۔۔۔۔ تو پھر اٹھیں اور اپنے البمز، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا موبائل فون کی گیلری میں محفوظ پرانی تصاویر کو دوبارہ دیکھیں
9
یادیں تازہ کرنے کے ساتھ ان تصاویر کو ترتیب بھی دے لیں، تتیب سے مراد یہ ہے کہ شادی کی تصاویر، سالگرہ، پکنک پارٹیز اور اسی طرح دیگر مواقعوں کی تصاویر کو ان کی اہمیت یا تاریخ کے حساب سے الگ الگ المبر میں ترتیب دے لیں، پھر نجانے کب موقع ملے۔
10
آپ اس عرصہ میں آن لائن کچھ نئی زبانیں بھی سیکھ سکتے ہیں۔ ایسی زبانیں سیکھیں جو آپ کیلئے کسی بھی حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوسکیں۔ جو زبان سیکھنا چاہیں تو روزانہ اس کے صرف دس نئے الفاظ اور پانچ جملے سیکھیں۔ دس روز بعد اپ کے پاس سو الفاظ اور پچاس جملے ہوں گے، جو ابتدائی بول چال کیلئے کافی ہوتے ہیں۔
11
آپ ڈکشنری میں سے اپنی مادری یا قومی زبان کے کچھ نئے الفاظ بھی سیکھ سکتے ہیں، بالخصوص ایسے الفاظ سوچیں جن کے معنی آپ کو نہ آتے ہیں۔
12
یاد کریں کہ گزشتہ دس برسوں میں آپ اپنے کون کون سے رشتے داروں یا دوستوں کو نہیں مل سکے، کورونا وائرس اور لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد آپ ان سے ایک مرتبہ مل لینے کا پلان ترتیب دیں لیں۔
13
پرانے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ ملاقات تو جب ہوگی سو ہوگی، لیکن موبائل فون پر تو آپ اب بھی بات کرسکتے ہیں، تو چلیں ڈھونڈیں نمبر اور ڈائل کریں پھر۔
14
لاک ڈاون کا یہ عرصہ بھی گزر جائے گا اور آپ اسے جلد بھول بھی جائیں گے، لیکن یہ وقت آپ آج کل کیسے گزار رہے ہیں؟ اسے یاد رکھنے کیلئے اپنی یادداشتیں کسی ڈائری میں قلم بند کرنا شروع کردیں
15
چلیں ایسا کریں کہ کوئی کہانی لکھ لیں، کہانی لکھنی نہیں آتی تو سیکھنا شروع کردیں، جلد ہی آپ اپنی کہانی بھی لکھ پائیں گے۔
16
خوش خط ہونا یعنی اچھی لکھائی بھی بہت ضروری ہوتی ہے، اس لیے خطاطی کرنا سیکھ لیں۔ آپ خطاطی اور خوش خطی کی آن لائن کلاسز سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
17
آپ کی اسٹیشنری نجانے کہاں کہاں بکھری رہتی ہے، جب اپ ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو ملتی ہی نہیں، تو چلیں پھر آج اپنی اسٹیشنری کو ہی ترتیب دے لیں۔
18
بالخصوص طلبہ و طالبات ان دنوں اسپیڈ ریڈنگ ضرور سیکھیں، تاکہ کم وقت میں آپ زیادہ مطالعہ کرسکیں۔ اسپیڈ ریڈنگ ایک مہارت ہے، اور تھوڑی سی مشق سے آپ اس میں ماہر بن سکتے ہیں۔
19
طلبہ و طالبات ان دنوں آپ بے ترتیب حروف سے لفظ بنانا یعنی ایناگرامنگ بھی سیکھ سکتے ہیں، یا اس کی مشق سے اپنی صلاحیت کو بہتر بناسکتے ہیں۔
20
طلبہ و طالبات دماغ کو تیز کرنے کیلئے میتھے میٹکس کے آوٹ آف سلیبس یعنی “ان سین” سوالات حل کرنے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔
21
اپنے ذہن کو تیز کرنے کیلئے پزل حل کریں اور پہیلیاں بوجھنے کی کوشش لازمی کریں، یہ پزل اور پہیلیاں انٹر نیٹ پر بہت مل جاتی ہیں۔
22
اپنے تمام کاغذات بالخصوص اسکول سے متعلق کاغذات یعنی ڈاکومنٹس کو ترتیب دینے کیلئے بھی یہ بہترین وقت ہے۔
23
ان دنوں آپ اشاروں کی زبان سیکھ سکتے ہیں، زیادہ نہیں تو کم از کم پچاس اشارے سیکھنے کی کوشش ضرور کریں تاکہ بوقت ضرورت آپ قوت گویائی سے محروم اسپیشل افراد کی مدد کرسکیں۔
24
لاک ڈاون میں رہتے ہوئے آپ دس اچھی عادات ضرور سیکھیں اور انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔
25
ٹارگٹ کے طور پر آپ ان عادات کی لسٹ بھی بناسکتے ہیں، یاد رکھیں کہ فہرست بنانا ایک الگ سے کام ہے، یہ ضرور بنائیں، کیونکہ یہ نہیں بنائیں گے تو آپ انہیں اپنا بھی نہیں سکیں گے۔
23
لاک ڈاون میں اب آپ کے پاس وقت ہی وقت ہے، اس لیے آرام سے بیٹھیں اور اپنے موبائل فون میں سے پرانے اور فضول میسیجز کو ڈیلیٹ کردیں، اس سے موبائل کی میموری میں بھی اضافہ ہوگا۔
24
میسیجز ڈیلیٹ کرتے ہوئے ایک دھیان ضرور رکھیں کیونکہ ممکن ہے کسی نے آپ کو کوئی ضروری میسیج بھیجا ہو، لیکن آپ کو وہ میسیج پڑھنا یاد نہ رہا ہو، تو آج اسے پڑھ لیں۔ اگر وہ میسیج ضروری ہو تو اسے ڈیلیٹ نہ کریں۔
25
آپ کے ان باکس میں بہت سی غیر ضروری ای میلز آتی رہتی ہیں، اپنے ان باکس سے یہ سپیم ای میلز ڈیلیٹ کرلیں۔
26
ایک کام یہ بھی ضرور کریں کہ مختلف لیکن ضروری ای میلز کو کیٹیگریز میں تقسیم کرلیں۔ مثال کے طور پر آپ فیملی، فرینڈز، آفس، بزنس، اور اسی طرح کی کیٹیگریز بناسکتے ہیں، اس طرح آپ کو ای میلز ڈھونڈنے میں بھی آسانی رہے گی۔
27
ہمیں اپنے موبائل فون، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو صاف کرنے کا بہت کم موقع ملتا ہے، اس لیے یہ اکثر گرد سے اٹے رہتے ہیں تو یہ بہترین وقت ہے کہ ان کی اچھی طرح صفائی کرلیں۔
28
مختلف سوشل میڈیا، ای میلز اور دیگر ڈیجیٹل اکاونٹس کے پاس ورڈ کو ایک مرتبہ دوبارہ سیٹ یا تبدیل کرلیں کیونکہ ڈیجیٹل سیکیورٹی کیلئے ایسا کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
29
آپ بڑے عرصہ سے یوٹیوب چینل شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تو اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کیلئے بھی یہ انتہائی مناسب وقت ہے۔
30
ان دنوں آپ کسی ویب سائیٹ کیلئے یا اپنے سوشل میڈیا کیلئے کوئی مضمون لکھنے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔
31
آپ کو مضمون ، کالم یا بلاگ نہیں لکھنا آتا تو کوئی بات نہیں، کاغذ قلم اٹھائیں، اب آپ کے ذہن میں جو آتا ہے، وہ لکھنا شروع کردیں ، کوشش کریں گے تو لکھنے میں کامیاب بھی ہوجائیں گے۔ اگر آپ کا کوئی دوست اچھا لکھاری ہے تو آپ اس سے اسلاح بھی لے سکتے ہیں۔
32
کیا آپ شاعری کرسکتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو ان دنوں کوئی نئی نظم، غزل یا شعر ہی لکھ لیں۔
33
اگر آپ کو شاعری کا شوق ہے تو جو نظم یا غزل آپ کو بہت پسند ہو تو اسے منہ زبانی یاد کرلیں، کہیں سنانی ہی پڑجاتی ہے۔
34
کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا موبائل پر موٹیویشنل ویڈیوز اور پوڈکاسٹس دیکھنے اور ان سے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں۔
35
موبائل پلے اسٹور پر اچھی ایپس چیک کریں اور جو آپ کو اچھی لگیں انہیں موبائل پر انسٹال کرلیں، اور ایسی ایپس جو آپ نے کبھی استعمال نہیں کیں، انہیں ڈیلیٹ کردیں، اس سے موبائل کی میموری میں بھی اضافہ ہوگا۔
36
آپ اچھا میوزک بھی سن سکتے ہیں، کوشش کریں کہ موٹیوشینل میوزک سنیں، تاکہ آپ مثبت توانائی سے بھرے اور پرجوش رہیں، لیکن سیڈ میوزک بالکل بھی نہ سنیں۔
37
اگر آپ کو موسیقی سے شغف ہے تو پھر موسیقی کی دھنیں بنانا سیکھ لیں۔یاد رکھین ڈیجیٹل دنیا میں آپ کو اس میں بہت مدد ملے گی، آپ بری آسانی کے ساتھ آن لائن اپنی دھن تیار کرسکتے ہیں۔
38
مصوری کی الف بے سیکھ کر بھی وقت کو بہترین اور مفید استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ پینٹگز کا شغف ہے تو اپنے اس وقت کو مفید بنائیں اور ان فن کو سیکھنے میں دیر نہ کریں۔
39
یہ مناسب وقت ہے کہ آپ اپنی پسند اور زوق کے مطابق اچھی موویز کی لسٹ بنالیں اور ایک ایک کرکے دیکھنا شروع کردیں، یاد رکھیں کہ ایک دن میں ایک مووی دیکھنا ہی مناسب رہے گا۔
40
آپ یوٹیوب پر اپنے شعبے سے متعلق ڈاکومینٹریز دیکھ کر بھی وقت کا مفید استعمال کرسکتے ہیں۔
41
مثبت توانائی کے حصول کیلئے اپنے کچھ اہداف مقرر کرلیں کہ آپ اس سال کے دوران کیا کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
42
اگر آپ ہمیشہ اپنی ڈائری میں اپنے نئے سال کا عزم یعنی “ریزولیوشن” لکھتے ہیں تو اپنی ڈائری کھولیں، اس عزم یعنی ریزولیوشن کو ایک مرتبہ پھر لکھ کر دہرالیں۔
43
سوچیں کہ ایسا کون سا کام تھا جو وقت نہ ملنے کی وجہ سے آپ کئی برسوں سے نہیں کرپائے، اب وقت ہے تو وہ کام کرنے کی پلاننگ کرڈالیے۔
44
اپنی ڈائری میں نوٹ کرلیں کہ اس سال میں آپ کون سے پچاس، پچہتر یا ایک سو کام کرنا چاہتے ہیں۔
45
دوسرے کاموں کی حالات و واقعات سے باخبر رہنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے، آپ کے ارد گرد کیا کچھ ہورہا ہے، یہ جاننے کیلئے تھوڑا سا وقت ضرور نکالیں۔
46
اچھی اور مستند ویب سائیٹس پر خبریں پڑھیں اور چینلز پر خبریں بھی ضرور دیکھیں۔
47
آپ آن لائن ایجوکیشنل میگزین پڑھ کر بھی آپ اپنے وقت کو انتہائی مفید بناسکتے ہیں۔
48
ان دنوں لڑکیاں بہت کچھ کرسکتی ہیں، مثال کے طور پر لڑکیاں اپنے بالوں کے نئے اسٹائل بنانا سیکھ سکتی ہیں۔
49
اگر آپ اپنے کسی لباس کی پیمائشوں یا ڈیزائن میں کوئی تبدیلی کرنا چاہتی ہیں تو یقینا اس کام کیلئے بھی یہ ایک بہترین وقت ہے۔
50
گھر کی صفائی میں ضرور حصہ لیں کیونکہ آپ کا وقت بھی مفید کام میں گزرے گا اور جسمانی مشقت ویسے بھی صحت یعنی کیلوریز برن کرنے کیلئے ضروری ہوتی ہے۔
51
گھر میں اگر مصالحہ جات والی الماری اور فرج کافی عرصہ سے صاف نہیں ہوئے تو پھر اٹھیں اور یہ کام ہی کرلیں۔
52
لاک ڈاون کی وجہ اگر آج کل مالی نہیں آرہا تو پھر اٹھیں اور اپنے پودوں کی خود ہی دیکھ بھال کرلیں، ان کی کانٹ چھانٹ کرلیں اور پودوں کو پانی دے لیں۔
53
اس عرصہ کے دوران کوئی ایک چیز نئی بنانا ضرور سیکھیں چاہے یہ موم بتی بنانا ہی کیوں نہ ہو۔
54
کھانا پکانے کی کچھ نئی تراکیب یعنی ریسی پیز سیکھ لیں، آن لائن آپ کو بہت سے چینل اور ویب سائیٹ اس کام کیلئے مل جائیں گے۔
55
اگر آپ کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہوں تو اس کیلئے آن لائن مائیکرو کورس ضرور کرلیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو کاروبار کرنا ضرور سیکھیں، یوں ہی بھیڑچال کا شکار ہوکر کوئی کام کریں گے تو نقصان کا خدشہ رہے گا۔