• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home Aawaza

انسان کی فطری اجتماعیت اور کرونائی تنہائی

پروفیسر عثمان یوسف

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
April 15, 2020
in Aawaza, فکر و خیال
0
Prof. Usman Yousaf
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

کیا انسان فطرت کے لحاظ سے اجتماعی نوعیت کے ساتھ پیدا ہوا ہے یعنی اس کے وجود میں کُل سے ملحق ہونے کا فطری رحجان رکھا گیا ہے یا پھر اس کی تخلیق اجتماعی نوعیت کی نہیں بیرونی جبر اور اضطرار نے اسے اجتماعی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے یا انسان کی عقل اور محاسبہ کی قوت نے تمدن کو تشکیل دیا یہ ایک نہایت اہم اور غور طلب مسئلہ ہے مگر اس مسئلہ کے بیچ ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا آج کا انسان تنہا زندگی گزار سکتا ہے ؟ جب دنیا ایک گلوبل ویلج کی صورت اختیار کر چکی ہے یا کسی دور میں انسان نے تنہا زندگی گزاری ہے جب ہم مذکورہ بالا مفروضات کی طرف توجہ دیتے ہیں تو آج کے انسان کی ترجیحات اور بنیادی ضروریات سامنے آ جاتی ہیں
انسان کی اجتماعی زندگی فطری ہے ؟ اضطراری ہے ؟ یا انتخابی ؟ اس کے لیے ہمیں تخلیق آدم اور نسلِ انسانی کی افزائش کی طرف رجوع کرنا پڑے گا جب آدم و حوا کو زمین پر اتارا گیا تو دونوں الگ الگ مقامات پر اترے تھے مگر زمین پر آتے ہی ایک دوسرے کی تلاش میں سرگرداں رہے یہ ایک دوسرے کی طرف مائلیت اور ملحق ہونے کا رحجان فطری تھا جو تخلیق کے وقت آدم و حوا کے اندر ودیعت کیا گیا تھا اس کی مثال مرد اور عورت کی گھریلو زندگی کی طرح ہے معاشرے سے الگ مرد اور عورت ایک دوسرے کی طرف پیار، محبت اور جنسی میلان رکھتے ہیں یہی الحاق کا فطری رحجان تھا جس نے نسل آدم کو آگے بڑھایا یہ فطری مائلیت اور الحاق تقریباً ہر ذی روح میں ودیعت کی گئی ہے
دوسرے نظریے کے مطابق انسان کا ایک گھر سے ایک قبیلے کی طرف سفر ہے مگر اور اس کو فطری مائلیت کے ساتھ ساتھ اضطراری اجتماعی نوعیت بھی کہا جا سکتا ہے جیسے جانوروں کے ریوڑ اور پرندوں کے غول صحرائی علاقوں میں ریوڑ اور غول ایک دوسرے کے ساتھ چرتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ خوراک اور تحفظ کی غرض سے ہجرت بھی کرتے ہیں مگر معاشرت کی تشکیل نہیں کر پاتے اپنے سے طاقت ور دشمن سے بچنے کے لیے ایک سمجھوتا کر لیتے ہیں انسان نے اس اضطراری کیفیت کے تحت بھی اجتماعی زندگی کی ضرورت محسوس کی لہذا خوف اور بھوک نے بھی افراد کو ایک دوسرے سے منسلک کیا اس کی ایک اور مثال دو قبائل کا آپس میں مشترک دشمن کے سامنے خود کو ناتواں سمجھ کر ایک حفاظتی معاہدہ جیسی ہے
تیسرے نظریے کے مطابق افراد کے اجتماع کی نوعیت انتخابی ہے یعنی انسان نے عقل اور قوتِ محاسبہ کی بدولت اجتماعی زندگی کی طرف رغبت اختیار کی اور اس کے پیشِ نظر مادی ارتقاء اور ترقی رہی ہے جیسے سرمایہ داروں کی دو کمپنیاں جو مل کر کوئی تجارتی، زرعی یا صنعتی فرم کھولتی ہیں
پہلے مفروضے کے مطابق انسان کی اجتماعی زندگی کا سبب اس کی اندرونی طبیعت اور فطری میلان ہے دوسرے مفروضے کے مطابق انسانی وجود سے باہر ایک عمل ہوا جس نے اجتماع کی بنیاد رکھی اور تیسرے مفروضے کے مطابق اجتماعی زندگی کا سبب ذہنی قوت اور محاسبہ کی صلاحیت ہے یوں کہا جائے تو شاید غلط نہ ہو کہ انسان فطری حادثاتی و اتفاقی اور فکری اسباب کی بدولت اجتماعی زندگی گزار رہا ہے فطری اور حادثاتی اجتماعی نوعیتیں دونوں بنیادی ہیں جب کہ اسباب کی بدولت سرمایہ داری کا صنعتی، تجارتی اجتماع ثانوی حیثیت کا حامل ہے اس کرونائی دور میں ایک طرف تنہائی کا احساس بڑھ رہا اور دوسری طرف مشترک دشمن کرونا وائرس کا سامنا ہے گویا دونوں اجتماعی نوعتیں فطری اور اضطراری مسائل کا شکار ہیں اور اس وقت یہی نوعتیں زیادہ توجہ کی حامل ہیں مگر ملکی سطح پر اور کسی حد تک عالمی سطح پر ثانوی حیثیت پر مشتمل نوعیت کا زیادہ سوگ منایا جا رہا ہے کیا ہو گا اگر کچھ دن میکڈونلڈ، کے ایف سی اور ریستورانوں پر نہ گئے تو چھے فٹ کے فاصلے پر بیٹھ کر محبوبہ کے ساتھ برگر کھانے سے کہیں بہتر ہے کہ ایک چنگیر پر بیٹھ کر گندم خشک روٹی کھائی جائے جس کے دوران نہ کرونا کا خوف ہو گا نہ جسمانی فاصلے ہوں گے یہ مسئلہ انتہائی نازک ہے اگر تجارتی مراکز کھول دیے گئے اور معاشی گتھیاں سلجھانے لگ گئے تو ہماری فطری اجتماعیت غیر معمولی حد تک متاثر ہو گی اور یہ ثانوی اجتماعیت فاصلوں کے ساتھ چلتی رہے گی لوگ تنہائی اور اکلاپے کا شکار ہو کر رہ جائیں گے اور یہ پندرہ روزہ فرنطینہ پوری پوری زندگیوں کے دورانیے پر مشتمل ہو جائے گا حکومت کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے اور یہ کرونا کا پیک سیشن ہے اس دوران لاک ڈاون کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے ورنہ انسان بڑے پیمانے پر غیر فطری زندگیاں گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے ایک طرف حساسیت بڑھے گی اور دوسری طرف خود غرضی گوشت نوچے گی پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر کینسر سے لڑنے والی ایک خاتون اور اس کے شوہر کی تحریر کے ساتھ فوٹو وائرل تھی جب کینسر سے لڑنے والی خاتون نے کرونا کے ڈر سے، کیموتھراپی کے تکلیف دہ عمل سے گزرنے کے لیے ہسپتال اکیلے جانا چاہا تو فکرمند شوہر اس کے کمرے کے عین سامنے ہسپتال سے کئی فٹ کی دوری پر اپنی بہادر بیوی کی دلجوئی کے لیے، اس خوبصورت تحریر کے ہمراہ بیٹھا نظر آیا:

Ad (2024-01-27 16:31:23)

“میں تمہارے ساتھ نہیں تو کیا، میں اپنی محبتوں کے ہمراہ یہیں تمہارے پاس ہی موجود ہوں۔
ایک طرف رشتوں کی حساسیت کی یہ صورت ہو گی جو انسانوں کے مافی الضمیر میں بہت کچھ محرومیاں جنم دے گی اور دوسری طرف افراد بے حسی کا بھی شکار ہوں گے جو نہ صرف تقافتی سماجی اور گھریلو سطح پر باہمی انسلاک کو تباہ کر کے رکھ دے گی ہماری سماجی روایات منہدم ہو جائیں گی رشتوں کے نئے مفاہیم پیدا ہوں گے افراد کے مابین جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی فاصلے بھی بڑھ جائیں گے جس سے نہ صرف سماجی مسائل جنم لیں گے بلکہ نفسیاتی بحران بھی پوری قوم کو لپٹ میں لے گا جس کے نتائج انتہائی گھناونے ہوں گے

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: انسان کی فطری اجتماعیت اور کرونائی تنہائیپروفیسر عثمان یوسفسماجی دوریکورونا
Previous Post

وبا کا سنا تھا، پالا اب پڑا ۔آخری حصہ

Next Post

لاک ڈاﺅن میں آن لائن کلاسز کے مسائل اور امکانات

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
Abeenaaz Janally small

لاک ڈاﺅن میں آن لائن کلاسز کے مسائل اور امکانات

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions