ADVERTISEMENT
عالم آرا- ہندوستان کی پہلی بولتی فلم، 14 مارچ، 1931ء کو ممبئی کے میجسٹک تھیٹر میں پیش کی گئی تھی۔اس فلم میں ہیرو کا کردار مراٹھی تھیئٹر کے اداکار ماسٹر وٹھل نے کیا۔ ہیروئین زبیدہ تھیں، جو اپنے دور کے ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ فلم میں پرتھوی راج کپور اور ایل وی پرساد بھی شامل تھے۔ اس فلم میں کل 22 نغمے تھے۔اس زمانے میں فلمی کمپنیاں فلم پروڈیوس کرتی تھیں اور پہلی بولتی فلم عالم آراء امپیریل مووی ٹون کے بینر تلے بنی۔ فلم کے ہدایت کار اردشیر ایرانی تھے۔