پاکستان مسلم لیگ ن نے ‘ پاکستان کو نواز دو’ کے نعرے کے ساتھ قوم کے سامنے اپنا منشور پیش کر دیا۔ لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف نے منشور پیش کیا۔ اس موقع پر ن لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف ، منشور کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی ، سینیٹر اسحاق ڈار ، احسن اقبال اور دیگر راہ نما بھی موجود تھے۔
میاں نواز شریف نے بتایا کہ اللہ نے موقع دیا تو قومی معیشت کو ٹریک پر لائیں گے کیوں کہ اس وقت ملک کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت میں آتے ہیں فوری طور پر دس فیصد مہنگائی کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ انھوں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا بھی وعدہ کیا۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ قوم کی خدمت کرنے کے ‘ جرم ‘ میں انھیں کئی بار جیلوں میں جانا پڑا لیکن وہ قوم۔کی خدمت کے عزم سے کبھی دست بردار نہیں ہوئے۔ ان کی جماعت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی پے۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ قوم نے موقع دیا تو منشور پر صدق دل سے عمل کر کے قوم کے مسائل حل کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کی اور ان کے دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دو بار دورہ منسوخ ہوا۔
انھوں نے کہا کہ کے پی میں 2013 میں پی ٹی آئی کے ہم سے دو ایک نمبر زیادہ تھے لیکن مولانا فضل الرحمان کے کہنے کے باوجود ہم نے انھیں حکومت کرنے کا موقع دیا۔ 2018 میں پنجاب میں ہماری تعداد زیادہ تھی لیکن جہاز بھر بھر جعلی اکثریت کے ذریعے حکومت بنائی گئی۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے۔ ہم معیشت درست کریں گے۔ انتقام ہمارا شیوہ نہیں۔
یہ بھی پڑھئے:
کیا مسلم لیگ ن لیگ کا منشور قابل عمل ہے؟
بک کارنر کے شاہد حمید کون تھے؟ ایک حیرت انگیز تذکرہ
مریم نواز نے ووٹروں کو کیا مشورہ دیا؟