یہ ایک صدائے احتجاج ہے
کیوں کہ مرد کا ہی راج ہے
جہاں عورت کے جسمِ کو
بھنبھوڑ نا رواج ہے
یہ کوئی عام سی تقریب نہیں
جہاد ہے جہاں تہذیب نہیں
جسم و جاں کو بچانے کی
یہاں اور کوئی ترکیب نہیں
نکلی ہیں آج متوالیاں
نعرے ہیں اور تالیاں
منوانی ہے آج بات اپنی
نکالو جتنی بھی گالیاں
ADVERTISEMENT
بھلا مردانگی پہ ناز کیسا
آو بتائیں تمہیں راز ایسا
میرے جسم پہ اختیار میرا
غصہ اس پہ اعتراض کیسا
یہ ایک صدائے احتجاج ہے
کیوں کہ مرد کا ہی راج ہے
جہاں عورت کے جسمِ کو
بھنبھوڑ نا رواج ہے