جناح یونیورسٹی برائے خواتین، کراچی کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز میں کیمرہ ہینڈلنگ،ٹیکنک اور اینکرنگ کے حوالے سے8 اور9مارچ کودو روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ورکشاپ کے پہلے دن معروف نجی ٹی وی کے چیف کیمرہ مین مستنصرحسین اور دوسرے دن ریڈیو پاکستان کے چینل ایف ایم 101 کی آرجے نوارا مانا مختار نے طالبات کو اپنے اپنے شعبوں کے رموز سے آگاہ کیا۔ یونیورسٹی کے عزیر آڈیٹوریم میں صبح 10 بجے سے ایک بجے تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ میں عبداللہ گرلز کالج، جناح گرلز کالج اور سرسید گرلز کالج کی طالبات نے شرکت کی ۔ورکشاپ کے اختتام پر یونیورسٹی کے چانسلر وجیہہ الدین احمد ،ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹرفریدہ عظیم لودھی اور صدرشعبہ میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر سید شجاعت حسین نے اپنے کلیدی خطابات میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں میں شلیڈیں تقسیم کیں، پروگرا م کے آخر میں شرکت کرنے والی تمام طالبات کو ورکشاپ میں شمولیت کی اسناد بھی دی گئیں۔واضح رہے جناح یونیورسٹی برائے خواتین ملک نجی شعبے میں ملک کی پہلی خواتین یونیورسٹی ہے جبکہ میڈیااسٹڈیز کاشعبہ ۱۹ برس سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ میڈیا اسٹڈیز کے شعبے سے فارغ التحصیل طالبات کی کثیر تعداد اندرون و بیرون ملک خدمات انجام دے رہی ہے۔