شھداء 08 اگست سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے المناک حادثے میں وکلاء،صحافی اور عام شہریوں کی انسانیت سوز ہلاکتوں کی پانچویں برسی پر شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ نے مختلف نوعیت کے پروگرام و مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مرکزی تقریب 07 اگست بروز ہفتہ شام 7 بجے شھداء 08 اگست ڈیجیٹل لائبریری جناح ٹاؤن کوئٹہ کے عقب میں اہتمام کیا گیا ہے جس کا موضوع,,,وکلاء کے سرخ لہو سے وطن عزیز اور کوئٹہ کے لئے امن و آشتی کا ارمان و منزل کیسے حاصل کریں گے،، جس سے فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیداران،وکلاء راہنماوں سیاسی جماعتوں کے قائدین،قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی و خواتین نمائندگان خطاب کریں گے،
ان خیالات کا اظہار شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین ڈاکٹر لعل خان کاکڑ سیکرٹری عبدالمتین اخونزادہ،کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اور فاؤنڈیشن کے عہدیداران و رضاء کاروں نے کوئٹہ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،،
فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے کہا کہ شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کا قیام و بھرپور ورکنگ شھداء 08 اگست 2016 ء کے المناک حادثے کے پاک باز شھداء کے پاکیزہ افکار و نظریات اور سرخ لہو کے بدولت معاشرے کے درد زدہ انسانوں و خاندانوں سمیت بے روزگار، معذور ،Skill less اور اقلیتوں و خواتین کی دینا کو اپنے حقوق و فرائض کی ادائیگی و ترقی کے لئے متحرک کرنا چاہتے ہیں معاشرتی ترقی و خوشحالی کے لئے لازمی ہے کہ فوقیت اور اچھے امیدوں کے ساتھ سماجی و معاشرتی ارتقاء اور معاشی و سائل و ہنر پر اشرافیہ وstatus Co کے لئے نہیں بلکہ ہر ذی روح مخلوق خدا اور حضرت انسان یعنی نائب خدا کا حق برابر و تسلیم شدہ ہیں شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ زندگی کی نئی تعبیر امن و خوشحالی اور ترقی و راحت کے ساتھ جوڑ کر امید اور امن کے شعلے عوام الناس کی قوت و توانائی کے ساتھ مل کر جلانا چاہتے ہیں،
ڈاکٹر لعل خان کاکڑ اور عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ ہمارا مشن معاشرتی ترقی اور نوجوانوں طلبہ وطالبات اور خواتین و عام آدمی کے لئے خود شناسی اور خود آگاہی کے پیغام امید کے ساتھ امن و آشتی کا ارمان و منزل حاصل کرنے کی جدوجہد ہیں،
شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کا بنیادی وژن انسانیت کے وسیع دائرے میں تمام انسانوں کے لئے بلا روک ٹوک رنگ و نسل اور مسلک و مذہب اطمینان و راحت کا پیغام ہے معاشرتی زندگی سنوارنے اور انسانوں کی عزت و آبرو مندی کے تحفظ کے لئے بنیادی ضروریات زندگی امن و امان کی بحالی اور حقوق العباد یعنی انسانی حقوق کی حفاظت و پاسبانی ہمارا مقصد و سلوگن قرار پایا ہے ان اعلیٰ و ارفع مقاصد کے لیے فاؤنڈیشن نے ,,کتاب دوستی ہی زندگی ہے،، اور,, لائبریریاں بناؤ نسلیں بچاؤ،، کے سلوگن و فکری زاوئیے متعارف کرائیں گئے ہیں لائبریریاں بنانے کے لئے پوری سوسائٹی ترقیاتی اداروں اور حکومتی محکموں سے معاونت فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں،
انھوں نے کہا کہ سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ 08 اگست 2016 ء کے لئے بننے والے کوئٹہ کمیشن کے رپورٹ و سفارشات پر من و عن عمل درآمد کی ضرورت ہے تاکہ بروقت اور برمحل فیصلوں و اقدامات سے انسانی زندگی کا تحفظ و تکریم کیا جاسکے ظلم و غنڈہ گردی اور جبر و زبردستی کی مکروہ نظام سیاست و حکومت نے عوام الناس کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے جس کے باعث امن ناپید ہے اور معاشی و سماجی شعور کی احیاء روک چکی ہیں بطور معاشرہ اور قوم ہمیں نئی زندگی کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اور منصفانہ سماجی شعور کی احیاء کے لئے سوسائٹی کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ امن و سکون قائم ہوسکے اور انسانوں کی عزت و آبرو مندی محفوظ و مامون قرار دیا جاسکے،
صدر پریس کلب کوئٹہ عبدالخالق رند نے کہا کہ معاشرے میں تحمل و دانش مندی کے فروغ کے لئے شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی کاوشیں قابل قدر ہیں سانحہ 08 اگست 2016 ء صوبے کے دلخراش واقعات میں سب سے زیادہ المناک واقعہ ہے جسے پانچویں برسی پر بھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے وکلاء سمیت صحافی و عام شہری کی زندگیوں تحفظ کے طلب گار ہیں۔