وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال ہی ترقی و خوشحالی اور فرائض و اختیارات میں توازن و اعتدال پیدا کرنے کے لئے ضروری قرار دیا جاسکتا ہے پاکستان کثیر القومی ملک اور کروڑوں انسانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو مندی کے حفاظت و پاسبانی کے لئے ذمہ داری کیسے ممکن العمل بنائے یہی دراصل اس وقت یعنی 21 ویں صدی کے 21 ویں سال میں کرونا وائرس کی ہولناکیوں اور معاشی و سماجی افراتفری میں سب سے بڑا اور بنیادی نوعیت کا چیلنج ہے جس پر حکومت و سوسائٹی کے تمام اداروں نے مل کر کردار ادا کرنے اور نئی ترقیاتی اپروچ و دانش مندی کے ساتھ ہی اپنے فرائض کی ادائیگی و توازن برقرار رکھنے کے لئے قومی مکالمے و ڈائلاگ کا معتبر و معنی خیز راستہ اختیار کرنا ہے مجلس فکر و دانش نے معاشرتی، معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات میں توازن و اعتدال پیدا کرنے کے لئے قائم تھینک ٹینک,,, اکنامک تھیکنگ فورم,,,ETF
کے زیر اہتمام محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان اور گورننس پالیسی پروجیکٹ کے تحت این ایف سی ایوارڈ اور معاشی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال پر حکمت قرآنی اور اقوام متحدہ کے دیرپا ترقیاتی مقاصد کے تناظر میں انسانی ترقی و ذہانت اور سماجی انصاف و خوشحالی مجوزہ بجٹ 2021_22 پر مشاورت و پالیسی سازی کے لئے ڈائیلاگ و سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کے لئے اپنے پیغام میں صوبائی وزیر خزانہ جناب ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ معاشرے میں حقوق و فرائض میں توازن اور انصاف و ترقی کے لئے معاشی وسائل کی اہمیت مسلمہ ہے معاشی نظریات و افکار اور تخیلات و فکری مکالمے کے سلسلے میں مفید ایجنڈے پر عوامی آگاہی اور شعور و نظم و ضبط پیدا کرنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں قابل تحسین ہیں مجلس فکر و دانش اور اکنامک تھیکنگ فورم کے فکری و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے مکالمے و جرگے نہایت قیمتی اور موثر ترین علاج ثابت ہوسکتے ہیں ہمارے معاشرے کی ترقی و خوشحالی اور فرائض و اختیارات میں توازن برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے کو جاری رکھا جائے،
صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشرے میں آگاہی اور شعور کے بناءپر ہم وفاق اور مقتدرہ کے اداروں سے اپنے قومی و صوبائی وسائل کے مطابق وسائل حاصل کرسکتے ہیں اور حاصل شدہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال کے لئے ضوابط و طریقہ کار وضع کرسکتے ہیں 10 ویں این ایف سی ایوارڈ کی ورکنگ کمیٹیوں میں بلوچستان بھی مین پارٹنر شپ کے طور پر فعال کردار ادا کرنے کے لئے اس طرح کے مباحث و دانش مندی کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور تعمیری مباحث و ڈائلاگ میں ہم آہنگی اور رواداری و بلند پروازی کے ساتھ ہم اپنے مزاج و فیصلوں کے ذریعے صوبے کے عوام الناس کی تقدیر بدلنے کے لئے قدم بڑھائے اور معاشی و سماجی شعور میں ممکنہ اضافے کا سفر شروع کرسکیں،
سیمنار و ڈائلاگ کے تناظر میں جدید رجحانات اور زندہ معاشی سوالات کو ایڈریس کرنے کے لئے نامور خدمات انجام دینے والے ادارے اخوت پاکستان کے سربراہ اور بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے والے سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ معاشرے میں حقوق و فرائض کی ادائیگی و ترقی کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال نہایت قیمتی اور موثر ترین دواء مانی جاتی ہے پاکستان کے آئینی پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ بدلنے اور کمزور و پسماندہ رہ جانے والے علاقوں و طبقات کے لئے نئے پیراڈایم میں عملی و ارتقائی مراحل سنجیدگی سے ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے ورنہ تبدیلی اور ممکنات کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں اور غربت و سماجی ناہمواری کا طوفان بپا رہے گا اور ہم اکیسویں صدی میں بھی خوشحالی و اطمینان اور سکون و ترقی کے لئے ترستے ہی رہیں گے ضرورت ہے کہ کم ترقیاتی یافتہ علاقوں پر زیادہ توجہ و وسائل خرچ کئے جائیں اور عملی طور پر قومی یکجھتی کو فروغ دینے کے لئے نئے عمرانی و سماجی شعور کی طرف پیشقدمی جاری رکھیں اس لئے اس طرح کے مباحث اور کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ثمربار و نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور پاکیزہ افکار و خیالات کے ساتھ ساتھ تہذیبی اور ثقافتی ساخت میں بہتری اور تبدیلی ممکن العمل ہوسکے مجلس فکر و دانش اور اکنامک تھیکنگ فورم کی کاوشیں قابل صد تحسین ہیں،
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ معاشرے وسائل اور صلاحیت کی بدولت ترقی و خوشحالی کا منزل حاصل کرسکتے ہیں 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد وسائل کے درست استعمال اور انسانوں کی عزت و آبرو مندی کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت اور برمحل وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال کے لئے مفید اور قابل فہم میکنزم تشکیل دیا جاسکے بلوچستان رورل ماڈل بن سکتا ہے اگر قیادت و رہنماء وسائل کی درست استعمال پر توجہ دیں اور عوام الناس کے ساتھ عملی طور پر اپنے تجربات و احساسات شئیر فرمائیں تو یہ بہت قریب ہیں کہ صوبہ اپنے قدرتی حسن و معدنی ذخائر کی بنیاد پر پاکستان و خطے کو فعال و متحرک میکنزم دینے کے قابل ہو سکیں، سیاسی جماعتوں و کارکنان کو فعال کردار اور عملی دنیا کی طرف پلٹنے کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور تعمیری ماحول میں انسانیت کے موجودہ صورتحال میں شریک ہونے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق تشکیل جدید ممکن الحصول اور انسانوں کی عزت و آبرو مندی کے تحفظ و تکریم کا فریضہ انجام دینے کے قابل ہو سکیں،
صوبائی سیکرٹری خزانہ حکومت بلوچستان جناب پسند خان بلیدی نے کہا کہ معاشرے میں ترقی و پیشرفت کے لئے ضروری ہے کہ معاشی اصلاحات ہو اور قوانین و ضوابط شفاف استعمال کرتے ہوئے عام آدمی کی زندگی میں اطمینان و سکون اور خوشی و مسرت پیدا کرنے کے لئے مناسب ترجیحات طئے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشی گروتھ و پائدار ترقی و خوشحالی کے لئے پرعزم سفر کا آغاز کیا جاسکے،
ممتاز ماہر معاشیات و صوبائی ممبر نیشنل فنانس کمیشن ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ معاشرے میں سماجی انصاف کے لئے معاشی انصاف اور عوامی مفادات کا تحفظ بنیادی ضروریات ہیں بلوچستان بنیادی وسائل رکھنے والا جوہری و نہایت قیمتی ترین حصہ ہے اس لئے اس کے معدنی دولت اور جغرافیائی اہمیّت کے طور پر اس کے کیس کو فعال اور جاندار انداز میں وفاقی اداروں میں پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وسائل کی منصفانہ حصول میں کامیابی حاصل کر کے معاشرتی ترقی و خوشحالی اور امن و آشتی کے ماحول کو آباد کیا جائے،
مجلس فکر و دانش کے سربراہ اور اکنامک تھیکنگ فورم کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ معاشرے معاشی ترقی و پیشرفت سے انصاف و برابری کے لئے آگے بڑھتے ہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال یقنی بنانے کے لئے عوامی شعور کی بیداری اور انسانوں کے درمیان مشترکات و دانش مندی کی بنیاد پر معاشی انصاف و عوامی ترقی بنیادی تصورات اور قیادت و رہنمائی کا فریضہ ہے قرآن کریم کی حکمت و دانائی اور آئیڈیالوجی و فکری زاویہ نظر کو اقوام متحدہ کے دیرپا ترقیاتی مقاصد کے تحت آدم انسانی کے لئے قابلِ قبول بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور تعمیری مباحث و دانش مندی کی آرزو مندی اور ٹیکنالوجی بیس معاشرے کے قیام کے لئے نئے پیراڈایم و فکری مکالمے کے سلسلے میں پیش رفت ممکن ہو سکے عام آدمی کی ضروریات زندگی کا تحفظ اور فروغ امن و آشتی ہی زندگی و سماجیات میں شعور و ادراک کے لئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال کے لئے مسلسل و بھرپور ورکنگ کی ضرورت ہے تاکہ ضیاع و مشکلات سے نجات حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہو سکیں بجٹ سازی کے مراحل سنجیدگی سے ایڈریس کرنے اور عوامی مفادات و احساسات کی ترجمانی و نگہبانی کرنے کے لئے اوپن مکالمے کی کاوشیں ضروری ہے ورنہ تبدیلی اور ممکنات کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں اور عوام کی اکثریت وسائل کے درست استعمال اور اس سے استفادے کے قابل نہیں رہ پاتے ہیں مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالموں کے سلسلے میں معاشی ترقی و خوشحالی کا ھدف حاصل کرنے کے لئے بھرپور توانائی و معاونت سے انتہائی واضح سمت میں جدوجھد و جستجو اور تخلیق و تدبیر کے لئے کوشاں ہیں اکنامک تھیکنگ فورم اسی بنیادی ضرورت اور احساس کے پیشِ نظر ترتیب دیا گیا ہے محکمہ خزانہ اور حکومت بلوچستان کی توجہ و معاونت قابل قدر ہیں،
سیکرٹری محکمہ صحت حکومت بلوچستان و دانش ور نورالحق بلوچ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ معاشرتی ترقی اور فکری آواز بلند کرنے کے لئے مجلس فکر و دانش و اکنامک تھیکنگ فورم مسلسل کوشاں ہیں وطن عزیز میں سیاسی شعور کی بیداری اور وسائل کی درست استعمال بنیادی چیلنجر ہیں ہمیں بحثیت معاشرہ اقوام متحدہ کے دیرپا ترقیاتی مقاصد اور حکمت قرآنی و شعور نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں تحقیق و تخلیق کے لئے سازگار ماحول تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشی گروتھ و پائدار ترقی کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال کے لئے محفوظ ماحول تشکیل دیا جاسکے اور قومی خدمت سر انجام دیتے ہوئے زندگی و سماجیات میں انصاف و برابری اور مساوات و فکری نشوونما ممکن الحصول بنانے میں کامیاب ہو سکیں،
ممبر صوبائی اسمبلی و مرکزی راہنما بلوچستان نیشنل پارٹی ثناء اللہ بلوچ نے کہا کہ معاشرے میں حقوق و ترجیحات کے تعین اور انسانوں کی عزت و آبرو مندی کے لئے نظام سیاست و معیشت میں انصاف و عوامی فلاح و بہبود نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں بلوچستان وسائل اور امکانات سے بھرپور ہے مگر اھل و جاندار قیادت و بیروکریسی کی ضرورت مسلمہ ہے معاشی و سماجی شعور اور آگاہی کے لئے نئے عمرانی معاہدے اور سماجی ترقی و خوشحالی کے لئے اھل قیادتوں کی ضرورت ہے تاکہ ہم وسائل و ذرائع اور انسانی ذہانت و قابلیت کو فعال و متحرک کرنے میں کامیاب ہو سکیں اقوام متحدہ کے ترقیاتی اپروچ اور منصفانہ پالیسی اختیار کرنے کے لئے نئے سرے سے بیروکریسی اور حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور عوام الناس کی تقدیر بدلنے والی تبدیلیاں رونما ہوسکیں،
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ معاشرے میں تحمل و برداشت اور رواداری و بلند ترین اخلاقی مقاصد کے حصول کے لئے قرآنی حکمت عملی کے تحت انصاف و ترقی کی میکنزم تشکیل دینے کی ضرورت ہے ورنہ تاریخ میں عوامی حقوق غصب کرنے والے ادارے،ریاستیں اور لیڈرشپ ہمیشہ قابل گردن زدنی قرار دیا گیا ہے اس لئے وقت و حالات بے قابو ہونے سے قبل تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے اور معاشی و سماجی خوشحالی کے لئے سود و استحصال کے بجائے انصاف و عوامی فلاح و بہبود کے لئے معاشی و ترقیاتی منصوبوں کے تشکیل کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور پاکیزہ افکار و نظریات جدیدہ کے موازنے سے جمہوری حکومت کی جانب سفر کرسکیں اور ظلم و غنڈہ گردی سے انسانوں کو نجات حاصل ہوسکیں،
پریس کلب کے سابق صدر و سنئیر تجزیہ نگار رضاء الرحمن نے کہا کہ بلوچستان وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور روایات و اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کی بحالی و دانش مندی کا فروغ نہایت اہم اور معتبر بنیادی تصورات میں سے ہیں صوبے کی معیشت و تجارت اور کاروبار و صنعت کی کامیابی وکامرانی کے لئے ضروری ہے کہ جدوجھد کرنے والے افراد و اداروں کی بات سنی جائے اور قومی شعور و ادراک کے ذریعے دیرینہ مسائل سے نکل کر جدید رجحانات اور تحقیقات کی روشنی میں تحقیق و جستجو اور تخلیق و تدبیر کی نئی دینا آباد کی جائے،
ممتاز دانشور و ایڈنیشیل سیکٹری حکومت بلوچستان جناب محمد فاروق کاکڑ نے کہا کہ استکباری دنیا میں ارتقاء و فکری مکالمے کے سلسلے میں مفید اور تعمیری مباحث و دانش مندی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکمت قرآنی اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق منصفانہ پالیسی سازی ممکن ہو سکے اور عوام و خواص دونوں کو سنگین نتائج مرتب کرنے والے پالیسی سازی سے نجات حاصل ہو جائے قرآنی نظریہ معاش کو فعال اور متحرک بنانے کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اور حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ظلم و ناانصافی کی تشکیل و تعمیر انسانی ذہانت و قابلیت کو دیکھ بھال کے بجائے تعمیری اور آئیڈیالوجی پرابلمز اختیار کرتے ہیں جس معاشرتی ترقی و خوشحالی کجا وہ مظلوموں اور عام آدمی کے آرزوؤں کا خون کرتی ہیں اھل علم و ادب اور معاشی و معاشرتی حکماء و فلاسفر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے صلاحیتوں کی بنیاد پر سائنسی و فکری ایجنڈا و میکنزم تشکیل دینے کے لئے نئے عمرانی و سماجی شعور اور آگاہی و دانش مندی کا استعمال فرمائیں تاکہ آسانی سے یکسوئی اور منصفانہ پالیسی سازی کی طرف گامزن ہو سکیں،
بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے سربراہ و ممتاز دانشور پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم ملک نے کہا کہ معشیت وتجارت اور ثقافت و روایات کے تحفظ و بقا کے لئے درست سمت میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال انتہائی مفید اور لازمی امر ہے معاشی نظریات سب قابل قدر ہیں کیونکہ وہ بھلائی اور خیر کی ضروریات پوری کرنے کے لئے انسانی محنت و شخصیت کو ابھارتے ہیں اور سیاسی و سماجی شعور اور آگاہی و فریم ورک میں ترقیاتی اپروچ اور منصفانہ تقسیم وسائل کے لئے بھرپور توانائی و معاونت درکار ہیں،
ممتاز سماجی شخصیت و شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے کہا کہ معاشرے میں انصاف و برابری کے ساتھ حقوق کی حفاظت و ضمانت درکار ہیں معاشی و سماجی نظریات و افکار کی دنیا میں ارتقاء و فکری مکالمے کے ذریعے ہی نئی دینا کے لئے نئی جہتیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے ورنہ تبدیلی اور عملی زندگی میں اطمینان و دانش مندی کے رحجانات و ترجیحات پورے کرنے کے لئے نئے عمرانی و سماجی شعور اور آگاہی کے ساتھ ساتھ تہذیبی اور ثقافتی ورثہ و تاریخ کا لحاظ رکھنا چاہیے تاکہ اطمینان و فکری مکالمے کے ذریعے نوجوانوں اور بزرگوں کی مجموعی مائنڈ سیٹ کو ایڈریس کرنے اور اسے ثمربار بنانے کے لئے تدبر اور تفکر کے ساتھ ساتھ بھرپور تعاون و اشتراک کی ضرورت ہے تاکہ بروقت اور برمحل استدلال و معاونت سے انتہائی اہمیت کے حامل ماحول کی تشکیل و تعمیر نو ممکن ہو سکے،
طلبہ و نوجوانوں کے راہنماؤں صابر صالح پانیزئی ،فرید احمد بگٹی اور سید فضل الرحمان نے کہا کہ نوجوانوں اور طلباء وطالبات کے لئے موزوں و مناسب مواقع دستیاب بنانے کے لئے بنیادی سٹرکچر اور جوہری تبدیلی کی ضرورت ہے ورنہ تبدیلی اور انقلاب کے سارے محاذوں پر خدمات و محنت شاقہ کے باوجود زندگی و سماجیات اور سوچ وفکر میں ترقیاتی اپروچ اور منصفانہ حکمت عملی کے لئے ممکن نہیں ہوپاتی ہیں نوجوانوں کی بھرپور آبادیوں کو غنیمت جان کر خوشی و مسرت کے عالم میں بہاروں اور گلزاروں کے لئے بھرپور توانائی و فکری ضروریات کے ساتھ معاشی و معاشرتی انصاف اور عوامی مفادات کے تحفظ و اعتماد سازی کے لئے نئے پیراڈایم میں عمرانی و سماجی شخصیت و کردار سازی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وسائل کا درست استعمال کرتے ہوئے معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے پیش رفت ممکن ہو سکے،،
ڈائلاگ و سیمنار میں مردوں و خواتین اور طلباء وطالبات کے ساتھ مختلف الخیال افراد و اداروں کی شرکت بھرپور انداز میں رہی اور بجٹ و معاشی ترقی و خوشحالی میں متحرک کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ عمل نظر آئے
سینئر صحافی سید علی شاہ بھی اس سیشن میں شریک تھے تاہم ان کی شرکت براہ راست نہیں بلکہ ورچوئل یا آن لائن تھی ۔ سید علی شاہ نے مجلس فکر و دانش و کنامک تھنکنگ فورم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجٹ کسی بھی حکومت ، صوبے یا ملک کی ضروریات کا آئینہ دار ہوتا ہے بنیادی طو رپر بجٹ آمدن اور اخراجات کے مابین مناسب توازن پیدا کرتا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہر طرح کے وسائل اور معدنیات سے مالا مال فرمایا ہے اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس خاطرخواہ وسائل آنے لگے ہیں مگر جب تک ان وسائل کو صوبے اور صوبے کے عوام کی ضروریات کے مطابق شفافیت کے ساتھ خرچ نہیں کیاجاتا اس وقت تک صوبے سے مسائل کا خاتمہ مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے