حاجی عبدالقیوم کاکڑ مرحوم انتہائی فرض شناس اور مخلص سیاسی و سماجی شخصیت تھے وہ گزشتہ چالیس سالوں سے کوئٹہ میں متحرک رہے اور بھرپور حوصلہ و ھمت کے ساتھ عام آدمی کی طرح جدوجھد کرتے ہوئےمالک ارض و سماء کے پاس حاضر ہوئے ہیں وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور پھر طویل عرصے تک جماعت اسلامی کے ساتھ اچھے و برے اور مشکل گھڑی میں استقامت و عزم کے ساتھ وابستہ رہے اجتماعی زندگی میں سماجی انصاف و عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ وہ مظلوموں کی حمایت اور خدمت و دادرسی کے لئے ہر وقت چوکس رہتے تھے ۔
موت برحق اور زندگی کے امتحان کے لئے مالک ارض و سماء کے نظام امتحانات کا لازمی حصہ ہے مگر کامیاب وہ شخص ہے جس نے اپنے حصے کا فرض ادا کرکے موت کا استقبال کیا اور زندگی میں حقوق العباد کی ادائیگی و فرض شناسی کا مظاہرہ کریں۔
حاجی عبدالقیوم کاکڑ مرحوم بنیادی ورکر سے لے کر قیادت تک جہد مسلسل کرتے رہے اور بھرپور سیاسی و سماجی خدمات کے ساتھ موت سے ہم کنار ہوئے وہ غریبوں کی خدمت و دادرسی کو اپنا فرض سمجھتے تھے اور بزرگوں و نوجوانوں اور طلباء وطالبات کی خدمت و راہنمائی کے لئے زندگی بھر کمربستہ رہے آج ان کی موت پر معاشرے کے تمام طبقات انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مغفرت کاملہ کے لئے دعائیں کررہے ہیں ان کے اولاد و ورثاء اور عزیزوں و دوستوں کا فرض ہے کہ وہ حاجی عبدالقیوم کاکڑ مرحوم کی مشن خدمت خلق اور سیاسی و سماجی شعور اور آگاہی کو جاری رکھیں