کورونا کی امریکی ویکسین کا سہرا جاتا ہے ایک مسلمان جوڑے کے سر، ترک نژاد ڈاکٹر اُوعور شاہین اور انکی اہلیہ ڈاکٹر اوزلم تورے عرصہ دراز سے میڈیکل ریسرچ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور جرمنی کی کمپنی بائیونٹیک کے مالک ہیں۔ دونوں کا تعلق ترکی سے ہے اور ان کے والدین جرمنی میں پناہ گزین کی حیثیت سے آئے تھے۔ ڈاکٹر اوعور شاہین نے ابتدائی طور پر مختلف طبی تحقیقی کمپنوں میں ملازمت کی، میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھاتے رہے اور طویل جدوجہد کے بعد اپنی کمپنی بائیونیٹیک قائم کی، اب سے نیسڈیک کے مطابق اب سے کچھ دن پہلے تک کمپنی کی مالیت 4،6 ارب ڈالر تھی مگر اب 21 ارب ڈالرز ہے۔ یہ ویکسین بائیونیٹک اور امریکی کمپنی فائزر کے اشتراک سے لائی گئی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں انسانیت کیلئے عظیم کارنامہ انجام دینے والا ۔مسلمان جوڑا کون ہے۔