• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

ایثار رانا ، اردو کالم نگاری میں پنجابی کا تڑکا

مجھے یقین ہے کہ مستقبل کی اردو پرانی اردو سے مختلف ہوگی ، اس میں پاکستان کی قومی زبانوں کے الفاظ شامل ہوتے جائیں گے جس سے اس کی وسعت پذیری اور کشادگی میں مزید اضافہ ہوگا

شہزاد ناصر by شہزاد ناصر
December 20, 2020
in تبادلہ خیال
0
ایثار رانا ، اردو کالم نگاری میں پنجابی کا تڑکا
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

ایثار رانا کے کچھ کالم نظر سے گذرے تو اردو جملوں میں پنجابی لفظوں کے استعمال پر چونک گیا، کالم پر سرسری دوڑتی نظریں رک گئیں اور بے اختیار پورا کالم پڑھنے پر مجبور ہوگیا ، پھر کیاتھا ان کے دیگر کالم بھی ڈھونڈے اور اچھوتے انداز تحریر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

مجھے ایک صحافی دوست نے یہ بتاکر حیران کردیا کہ ایثار رانا لاہور کی صحافتی ہسٹری میں نوجوان ترین نیوز ایڈیٹر گذرے ہیں شاید وہ 25 سال کی ایج میں نیوز ایڈیٹر ہوگئے جس تک پہنچنے کےلئے صحافیوں کے بال سفید ہوجاتے ہیں۔

پھر میری ڈائرکٹ ایثار رانا سے ٹیلی فونک گپ شپ ہوئی تو یہ جان کرحیران رہ گیاکہ وہ بھی میری طرح پکے پرانے لہورئیے ہیں یعنی وہ موہنی روڈ سے تعلق رکھتے تھے جو ہمارے بھاٹی گیٹ کے پاس ہی واقع ہے۔ موہنی روڈ سے میری کئی یادیں وابستہ ہیں کہ حضرت پیرمکی کا مزار وہاں واقع ہے اور اگر داتا صاحب حاضری دینی ہے تو سال میں ایک بار پیرمکی بھی جانا ضروری ہوتا ہے۔ اب کا تو پتہ نہیں لیکن میرے لڑکپن میں رواج تھا کہ قربانی کے بکروں پر سٹیمپ لگوانے ہم لڑکے بالے گروپ بناکر جاتے اور ٹکسالی دروازے سے نکل کر موہنی روڈ اور پھر داتا صاحب کا لمبا چکر لگاتے۔

جب مجھے ایثاررانا نے پرانے لاہور کازکرکیا تو پتہ چل گیاکہ ان کے انداز تحریر میں یہ تازگی اور پنجابی لفظوں کا برمحل استعمال کہاں سے آیا ہے۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

مجھے یقین ہے کہ مشتقبل کی اردو پرانی اردو سے مختلف ہوگی ، اس میں پاکستان کی قومی زبانوں کے الفاظ شامل ہوتے جائیں گے جس سے اس کی وسعت پذیری اور کشادگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ویسے بھی ہم دیکھ رہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے مختلف شوز میں پنجابی جملوں کا بے دھڑک استعمال ہورہا ہے جو نئے ٹرینڈ کی نشاندہی کرتی ہے ، اب وہ لوگ بھی پنجابی استعمال کررہے ہیں جو پنجابی کو جاہلوں کی زبان سمجھتے ہیں ، اس کا کریڈٹ ہمیں ان صحافیوں ، اینکرز اور شوبز کارکنوں کو دینا پڑے گا جنھوں نے تعلیمیافتہ سوسائٹی کے درجے پر پنجابی جملوں کا استعمال کرکے ماضی کے taboos توڑ دئیے اور ایثاررانا ان چند صحافیوں اور اینکرز میں سے ایک ہیں جو پنجابی زبان سے محبت رکھتے ہیں ۔

ایثار رانا نہ صرف کالم نگار ہیں بلکہ کئی چینلز پر اپنا شو بھی کرچکے ہیں نیز ایک عدد یو ٹیوب چینل بھی چلارہے ہیں جس پر تازہ ترین پولیٹکل رپورٹس چلتی رہتی ہیں ،

مجھے ایثار رانا سے بات چیت کرکے بہت خوشی ہوئی ، چونکہ مصروفیت دونوں طرف تھی تو گفتگو کا سلسلہ رک گیا لیکن امید ہے کہ مزید ملاقاتیں ہوں گی۔
وسدے رہوو ایثاررانا جی

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: ایثار راناپاکستانپنجابیپیرمکیداتا صاحبصحافتکالم نگاریلاہور
Previous Post

کیا نیب کا گھیرا تنگ ہونے والا ہے؟

Next Post

آج عظیم پاکستانی مولانا ظفر احمد انصاری کی برسی ہے

شہزاد ناصر

شہزاد ناصر

Next Post
آج عظیم پاکستانی مولانا ظفر احمد انصاری کی برسی ہے

آج عظیم پاکستانی مولانا ظفر احمد انصاری کی برسی ہے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions