ادارہ علم دوست پاکستان کے آن لائن میگزین ماہنامہ علم دوست کراچی کا فروری کا شمارہ شائع ہوگیا ہے ۔
باون صفحات پر مشتمل اس جریدے میں نامور اہل قلم کے علمی و فکری مضامین، افسانے، شاعری، کتابوں پر تبصرے، علمی و ادبی سرگرمیوں کی رپورٹس شامل ہیں ۔
اس جریدے کا پی ڈی ایف فیس بک کے علم دوست گروپ، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ پر دستیاب ہے ۔
اس میں ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور مشرق وسطی سے قلمکاروں نے اپنی تازہ ترین تخلیقات بھیجیں ۔
ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اس پر بے لاگ تبصرے کریں ۔ اس میں اپنا قلمی تعاون کریں اور اسے معیاری پرچہ بنانے میں حصہ لیں ۔