نواز شریف کو ناپسندیدہ سیاسی بیانیہ اختیار کرنے کی سزا دینے کا فیصلہ تو ہوہی گیا، لیکن اب سزا پر بھی عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا، نواز شریف کا سیاسی اثر و رسوخ کمزور کرنے کے لیے ن لیگ کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا، بلوچستان سے ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ سابق وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کے ساتھ مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا، کہا نواز شریف کا بیانیہ کسی صورت قبول نہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا عبدالقادر بلوچ اور ثناء اللہ زہری کے بعد جن ن لیگی رہنماؤں پر دباؤ بڑھا کر ان کی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،کیا دباؤ بڑھانے والے اپنے مقاصد میں کامیاب ہوپائیں گے؟
پی ڈی ایم کی وہ کون سی جماعت ہے،جس نے عبدالقادر بلوچ کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لیے اپنا نمائندہ بھیجا۔ ہمارے ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ جماعت پیلز پارٹی ہے، اگر جنرل صاحب پیپلز پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں تو یہ موجودہ سیاست میں ایک بڑا اپ سیٹ ہوگا۔ عبدالقادر بلوچ نے ن لیگ چھوڑنے سے پہلے اسلام آباد میں ایک اعلی سرکاری شخصیت سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس شخصیت نے قادر بلوچ کو کون سا ٹارگٹ دیا تھا۔ عبدالقادر بلوچ کراچی کیوں گئے تھے؟ عبدالقادر بلوچ کے جانے سے نقصان ن لیگ کو ہوا یا خود ان کو؟
نواز شریف پی ڈی ایم کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے آج مولانا فضل الرحمان کو کیا بتائیں گے؟ قومی وطن پارٹی اور جمیعت اہلحدیث کے کیا تحفظات ہیں، کیا پی ڈی ایم کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری شریک ہونگے؟
یہ ہیں وہ تمام سوالات جن کے جوابات دینے کی اس ویڈیو میں دینے کی کوشش کی گئی ہے، لنک کلک کریں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں