آج قائد اعظم کی دوسری اہلیہ رتی جناح کی سالگرہ بھی ہے اور برسی بھی۔ رتی جناح 20 فروری 1900ء کو بمبئی میں پیدا ہوئیں۔ قائداعظم محمد علی جناح اُن کے والد سر ڈنشا پیٹٹ کے دوستوں میں شامل تھے۔ ان کی شخصیت نے رتی کو اس قدر متاثر کیا کہ ان کی قربت محبت میں بدل گئی۔ 19 اپریل 1918ء کو رتی نے بمبئی کی جامع مسجد کے امام مولانا نذیر احمد کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔ ان کا اسلامی نام مریم رکھا گیا، اگلے دن وہ قائداعظم محمد علی جناح کے عقد میں آگئیں۔ ان کا نکاح مولانا حسن نجفی نے پڑھایا۔
یہ بھی دیکھئے:
یہ وہ زمانہ تھا جب قائداعظم اپنی سیاسی سرگرمیوں میں بے انتہا مصروف تھے اور اکثر انہی مصروفیات کی وجہ سے شہر سے باہر بھی رہا کرتے تھے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ دونوں میاں بیوی میں اختلافات رونما ہونے لگے اور ایک وقت وہ آیا جب رتی اپنا گھر چھوڑ کر ایک ہوٹل میں منتقل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھئے:
پاکستانی حکمرانوں کا ایک طبقہ صدارتی نظام پسند کیوں کرتا ہے؟
نو فروری: آج عظیم مسلم اسکالر ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی سال گرہ ہے
تیرہ فروری: اس عہد کے سب سے بڑے شاعر فیض احمد فیض کی آج سالگرہ ہے
1928ء میں وہ شدید بیمار پڑیں اور علاج کے لیے پیرس چلی گئیں۔ قائداعظم کو جب یہ اطلاع ملی تو وہ بھی ان کی تیمارداری کے لیے پیرس پہنچ گئے اور ایک ماہ تک ان کے ساتھ رہے۔ یوں ان دونوں کے تعلقات ایک مرتبہ پھر بحال ہوگئے۔ چند ماہ بعد رتی جناح وطن واپس آ گئیں مگر ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور 20 فروری 1929ء کو انکی 29 ویں سالگرہ کے دن ان کا انتقال ہوگیا۔
اُن کی واحد اولاد، دینا جناح کی پیدائش 15 اگست 1919ء کو لندن میں ہوئی اور اس نے 2 نومبر 2017ء کو نیویارک میں وفات پائی ۔