آج 2 دسمبر اردو کے معروف شاعر،ادیب اور ماہر تعلیم “شہرت بخاری” کا یوم ولادت ہے۔
شہرت بخاری 2 دسمبر 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام سید محمد انور بخاری تھا آپ کا تخلص شہرت تھا۔ اس سے پہلے آپ کا تخلص نرگس تھا۔ احسان دانش سے انھیں تلمذ حاصل تھا۔
شہرت بخاری نےاردو اور فارسی میں ایم اے کے امتحان نمایاں حیثیت میں پاس کیے۔ حصول تعلیم کے بعد کچھ عرصے ’مجلس زبان دفتری‘ میں ملازم رہے۔ بعد ازاں درس وتدریس کو ذریعۂ معاش بنایا۔ اسلامیہ کالج لاہور میں شعبۂ اردو وفارسی کے صدر رہے۔
شہرت بخاری کی تصانیف میں “طاق ابرو”، “دیوار گریہ”، “کھوئے ہوؤں کی جستجو” شامل ہیں۔
شہرت بخاری 11 اکتوبر 2001 کو انتقال کر گئے اور لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے