تلخیص پارہ 18
زیرِ بحث خاص مضامین
* مومن کی صفات
* انسان کی تخلیق
حضرت نوحؑ اور کشتئ نوح
* انکارِ زندگی بعد موت
* حقیقی بادشاہ صرف اللہ
حدوداللہ اور ان کے توڑنے کی سزائیں
* فحش پھیلانے والے درد ناک سزا کے مستحق۔
* توبہ اور رجوع اِلی اللّہ
* نکاح کی ترغیب
_________
عمومی احکامات و مسائل
1 ۔ یقیناً ایمان والوں نے فلاح پائی ۔
2 ۔ جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں ۔
3 ۔ اور لغویات سے پرہیز کرتے ہیں ۔
4 ۔ زکوتہ ادا کرتے ہیں
5 ۔جو اپنی شرمگاھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
6 ۔ جو اپنی امانتوں اور وعدوں کا پاس کرتے ہیں ۔
7 ۔جو اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں ۔
8 ۔ یہی لوگ ہیں جو جنت کے وارث ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
9 ۔ یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا۔ پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا۔
10 ۔ ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں ۔ اور ہم مخلوقات سے غافل نہیں ہیں ۔
11 ۔ ہم نے ایک صحیح انداز سے آسمان سے پانی برساتے ہیں۔
12 ۔اسی پانی سے ہم تمہارے لیئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کرتے ہیں ۔ ان میں بہت سے میوے ہوتے انہی میں سے کھاتے بھی ہو ۔
13 ۔
ہم نے نوح ؑ کو اس قوم کی طرف رسول کی بنا کر بھیجا۔
14 ۔ جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر بیٹھ جاو تو کہنا کہ سب تعریف اللہ کے لیئے ہے۔ جس نے ہمیں ظالم لوگوں سےنجات دی۔ اا
15 ۔ اگر تم نے اپنے جسے ہی انسان کی پیروی کرلی تو بیشک تم خسارے والے ہو۔
16 ۔ یقیناً تمہارا ایک ہی دین ہے اور میں سب کا رب ہوں تم مجھ سے ڈرتے رہو ۔
17 ۔ جو لوگ اپنے رب کی ہیبت سے ڈرتے ہیں ۔
18 ۔جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے۔
19 ۔یہاں تک جب ہم نے ان کے خوشحال لوگوں کو عذاب میں پکڑ لیا۔ تو وہ بلبلانے لگے۔
20 ۔میری آیتیں تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں پھر بھی تم ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے۔
21 ۔ وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کیئے۔ مگر تم کم ہی شکر کرتے ہو۔
22 ۔ اللہ تعالیٰ سچا اور حقیقی بادشاہ ہے ۔ وہ بڑی بلندی والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بزرگ عرش کا مالک ہے۔
23 ۔ زناکار عورت و مرد میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے لگاو۔ ان پر اللہ کی حد جاری کرتے تم کو ہرگز ترس نہ کھانا چاہئیے۔ اور اگر اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اس سزا کے موقع پر مسلمانوں کی ایک جماعت موجود رہنی چاہیئے۔
24 ۔ جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند ہیں ان کے لیئے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہیں ۔اللہ سب کچھ جانتا اور تم کچھ بھی نہیں جانتے۔
25 ۔مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ۔اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت رکھی۔ ،
26 ۔ اے مسلمانو تم سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ نجات پاو۔
27 ۔ تم میں سے
جو مرد و عورت بے نکاح کے ہوں ان کے نکاح کر دو۔