معیشت اوپر جا رہی ہے عوام کی حالت سدھر رہی ہے ۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری
معاشی اعشارعیے مثبت ہیں ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیر سینیٹرشبلی فراز
دونوں وفاقی وزراء نے معیشت کی بہتری اور غریبوں کی حالت بہتر ہونے کی خوشخبری سنا دی ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ چینی گھی آٹا اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کا بلاجواز واویلا کر رہے ہیں حالانکہ تیسری دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارے ہاں مہنگائی نسبتاً کم ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشی ماہرین کے مطابق غریبوں کی بجائے امیروں کی حالت کافی خراب ہوئی ہے ۔کیونکہ ان کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں گاڑیوں کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے سے ان کے اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ان کے مقابلے میں غریبوں کے یہ مسائل نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں طبقہ امرا سے دلی ہمدردی ہے حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت سائنس و ٹکنالوجی بجٹ سے پہلے ایک اہم ایجادکا اعلان کرنے والی ہے ۔
انہوں نے کہا ہم معاشی اشارعیہ کا ایک کیپسول تیار کر رہے ہیں جو صبح دوپہر شام کھانے سے روٹی کھانے کی ضرورت نہیں رھے گی ۔جلد ہی یہ کیپسول یوٹیلٹی سٹورز اور سستے بازاروں میں دستیاب ہوں گے ۔ دونوں وفاقی وزراء نے بالاتفاق کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول کا آسان طریقہ یہ ہے کہ لوگ آٹا چینی گھی اور مہنگی مرغی خریدنا بالکل بند کر دیں ۔ وفاقی وزرا نے کہا کہ کسانوں نے گنے اور گندم کی فروخت سے بہت منافع کما لیا۔ اب تو ٹماٹر اور پیاز ٹکے ٹوکری فروخت ہونے سے ان کی طبیعت جلد درست ہو جائے گی ۔اور وہ بغلیں بجانا بند کر دیں گے ۔ بغلیں بجانے سے نہ صرف ماحول خراب ھوتا ھے بلکہ نقص امن کا اندیشہ بھی پیدا ہو سکتا ہے ۔ سائنس و ٹکنالوجی کے سابق اور موجودہ وفاقی وزرا نے کہا عوام ان مہنگی چیزوں کی خریداری کے چکروں سے نکلیں ان کی جگہ ٹماٹر اور پیاز کا استعمال بڑھائیں۔ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب میں عوام کے سامنے معاشی اشارعیہ کا کیپسول ٹماٹر اور کچا پیاز کھا کر قوم کو بھی ان کے کھانے کی افادیت سے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ٹماٹر اور پیاز صحت کے لئیےبہت مفید ہیں ۔عوام اس خوراک کے استعمال سے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے ۔