• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home کتاب اور صاحب کتاب

کلکتہ و پیرس؛ تہذیب و معاشرت، ایک تصویری مرقع

عاصم کلیار

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
May 1, 2020
in کتاب اور صاحب کتاب
0
Asim Kalyar final

عاصم کلیار

60
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM
 Paris-Calcutta Images in harmony

Paris-Calcutta
Images in harmony
کا سر ورق

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے فضلِ حسین ریڈنگ روم میں زبان و ادب پر سیمینار جاری تھا میں نے ساتھ والی نشست پر بیٹھی شعبہ اُردو کی ایک پی۔ایچ۔ڈی اُستاد سے سرگوشی میں پوچھا، ڈاکٹر صاحبہ فضل حسین صاحب کون تھے جن کے نام سے یہ ریڈنگ روم منسوب ہے بجاۓ اِس کے کہ کوئی جواب دیتیں ، وہ میری ساتھ والی کرسی سے اُٹھ کر وہاں جا بیٹھیں جہاں فوٹو گرافر کی توجہ نسبتاً زیادہ تھی۔ بعد ازاں یہی سوال میں نے قریب بیٹھے دو چار طالب علموں سے بھی کیا مگر کسی سے کوئی جواب نہ بن پایا۔ سیمینار کی فضا معزز مہمانِ گرامی کے ناموں کی فہرست اور تقریروں کے حوالوں سے بوجھل پن کا احساس لیے ہوۓ تھی کہ اِسی دوران عہد حاضر کے معروف شاعر کو سٹیج پر آنے کی زحمت دی گئ جو تقریر کے دوران کام تو کسر نفسی سے لے رہے تھے، مگر خود ستائشی کے دامن کو چھوڑنے پر کسی طور آمادہ نہ تھے۔ آخر میں اُن سے نظم کی فرمائش بھی کی گئ ابھی وہ نظم کے پس منظر کو سمجھانے کے لئے کسی کمرہ امتحان کا نقشہ کھینچ رہے تھے کہ مجھے سیگرٹ کی طلب میں وہاں سے نکلنے ہی میں عافیت نظر آئی۔ باہر نکلا تو ہر سو بادل چھاۓ ہوۓ تھے سوچا سیرِگل کے بہانے اورینٹل کالج اور گورنمنٹ کالج کی درمیانی سڑک کا ہی پھیرا لگا آؤں ، جہاں نجانے کب سے نسل در نسل پرانی کتابیں بیچنے والے بیٹھے ہیں، شائد کوئی (اچھی چوپڑی) کمیاب کتاب ہی مل جاۓ۔

پرانی کتابیں بیچنے والوں کے پاس برسوں سے مسلسل جانے کی بدولت میرے اب اُن سب سے دوستانہ مراسم ہیں۔ ابھی میں نے دوسرے سیگرٹ کا پہلا کش لگایا ہی تھا کہ بوندا باندی شروع ہو گئ ،ساتھ والے اسٹال سے دوکاندار نے کہا کہ موسم کی مناسبت سے آلو والے پراٹھے کھانے کو جی چاہ رہا ہے، اِس سے پہلے کہ وہ مزید کچھ کہتا میں نے تین سو روپے اُسے تھماتے ہوۓ یہ کتاب اٹھا لی۔ Paris-Calcutta Images in harmony Shyamal Roy 1993 USA LIMITED EDITION

دوستو! درحقیقت اس کتاب کو میں نے بہت دلچسپ پایا۔ اس کتاب میں تحریر کی بجاۓ متن کے طور پر ایک سو دو بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شامل ہیں۔ کتاب کے آغاز میں دیباچے کے طور پر کوئی لمبی چوڑی تمہید شامل نہیں ہے، البتہ چند سطور پر مشتمل دیباچے میں مصنف/عکاس شمیل رائے نے اس بات کو ضرور سراہا ہے کہ فرانسیسی صدر متراں ایک بار پیرس سے کلکتہ ستیہ جیت راۓ کو خراج تحسین پیش کرنے آۓ تھے۔ اس کتاب میں تصاویر کے ذریعے دو تہذیبوں کا تقابل کیا گیا ہے۔

مغرب سے برصغیر کا تقابل کرتے وقت ہم انگریز راج کے عہد سے آگے نہیں نکل پاتے۔ کیا برصغیر کی انگریز سرکار سے پہلے کی تہذیب اب ہمارے لیے ایک قصہ پارینہ بن چکی ہے یا خود کو مغرب زدہ کہلانے کے شوق میں ہم جان بوجھ کر اُس تہذیب کو فراموش کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

سرپوش،کمخواب اور اُگالدان ہمارے تہذیبی منظر سے کب اور کیسے غائب ہوۓ کسی کو علم نہیں ہے۔اِسی طرح شکریہ،نوازش اور مہربانی پر کیسے ایک لفظ “تھینک یو” نے قبضہ جمایا یا پھر واقعی،حقیقت میں یا سچ مچ کی جگہ ( oh really ) کو کیسے ملی، ہمیں اس کا بھی کچھ علم نہیں ہے۔ ہم پتلون پہن کر اب پان کی گلوری کھانے سے احتراز کرتے ہیں، اسی لیے برصغیر کا مغرب سے تقابل کرتے ہوئے ہمارا آغاز کلونيل عہد سے ہی ہوتا ہے۔

ADVERTISEMENT

یہ درست ہے کہ عالم انسانیت کی فلاح کے لۓ بہترین ایجادات اہل مغرب نے کی ہیں مگر تہذیبی سطح پر مغرب سے اس قدر متاثر ہونا مجھے تو کافی نا قابلِ فہم لگتا ہے۔ غالب کلکتہ گۓ تو وہاں اپنے کم و بیش تین سالہ قیام کے دوران ایجاداتِ فرنگ سے ہی متاثر نہ ہوئے بلکہ شام سلونے بنگالی پری وش چہروں کو بھی فراموش نہ کر سکے، جب بھی وہ نازنیں یاد آتیں تو وہ ہاۓ ہاۓ پکار اٹھتے تھے۔

اس کتاب میں چہرہ و ناموں کی بجائے کہیں وکٹورین طرز کے سٹریٹ لیمپ ہیں، تو کہیں درختوں کی شاخوں سے جھانکتی ہوئی عمارتیں. اسی طرح دریاۓ سین اور دریاۓ جمنا کے کناروں کی دلفریب تصویریں بھی دل کو کھینچتی ہیں۔ کیسے کیسے مناظر ہیں جنھیں شمیل رائے نے کیمرے سے مقید کر کے پیرس اور کلکتہ کے مشترکہ ورثے کو آنے والی نسلوں کے لۓ محفوظ کر لیا ہے۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

ہمارے خطے کے لوگوں کو تاریخ محفوظ کرنے سے زیادہ سروکار نہیں ، سو وہ وقت زیادہ دُور نہیں جب کلکتہ کی تاریخ بھی اوراقِ گمشدہ کی طرح کہیں کھو جاۓ گی اور پھر ایسی کتابیں ہی اس شہر کی عظمت رفتہ کی گواہی دیں گی۔ اس کتاب میں پیرس کی ایک قد آدم دیوار کے ساتھ دو تھرکتے ہوۓ ساۓ بوس و کنار میں یوں مگن ہیں کہ جیسے وہ خود کو بھول چکے ہوں جبکہ کلکتہ کے ایک پارک میں بھی ایسا ہی ایک منظر ہے جو دو مرد و زن کے اضطراب کی عکاسی کر رہا ہے، یعنی تھوڑی سی قربت کے لیے بھی ہم خوف سے باہر نکل نہیں سکتے۔

شمیل راۓ نے کتاب کی اشاعت کے دوران ایک بھید بھرا التزام یہ رکھا ہے کہ ہر بائیں صفحے پر شہر پیرس کا کوئی منظر ہے اور اس کے مقابل دائیں صفحے پر کلکتہ شہر کا۔ آمنے سامنے کے دونوں مناظر میں حیران کن حد تک مماثلت ہے میں نے کتاب سے چار تصاویر کا انتخاب کیا ہے دو کی تفصیل پہلے بیان کر چکا ہوں، دوسری دو تصاویر مشرق و مغرب کے ان شہروں کے دو پارکس میں ایستادہ شیر کے مجسموں کی ہیں۔

برسبیل ِ تذکرہ یاد آیا کہ پچھلے دنوں میں نے دارجلنگ کی چاۓ کے بارے میں نے ایک انتہائی دلچسپ کتاب پڑھی، جس میں ذکر تھا کہ دارجلنگ چاۓ کی ترسیل، گزشتہ سو سالوں سے “جے تھامس اینڈ کو کلکتہ” کے ذریعے سے ساری دنیا میں ہورہی ہے ، جبکہ دنیا میں چاۓ کا سب سے قدیم اور مہنگا ترین سٹور ( mariage feres ) پیرس میں واقع ہے۔ اسی طرح کچھ عرصہ قبل پیرس کے بارے میں درج ذیل دو عمدہ کتب بھی زیرِ مطالعہ رہیں: Anges poirier – Left bank – 2018 ۔ London Hemingway – Moveable feast – 1994 -uk Jeff Koehler- Darjeeling(A history of world’s greatest tea) – 2016 – UK اگر آپ دوستوں کو کبھی فرصت ملے تو یہ کتب بھی ضرور پڑھیے گا۔

کتاب کا اندرونی سرورق جس پر ممکنہ طور پر مصنف کے دستخط ہیں
کتاب کا اندرونی سرورق جس پر ممکنہ طور پر مصنف کے دستخط ہیں

شمیل راۓ کے تصویری مرقع کے پہلے ہی صفحے پر

قلم سے لکھا ہے کہ یہ کتاب کسی ٹیڈ نامی آدمی کو پیش کی گئ ہے اور

نیچے تاریخ کے ساتھ دستخط ثبت ہیں۔ مجھے گمان ہے کہ یہ دستخط صاحبِ کتاب، عکاس شمیل راۓ کے ہی ہیں آپ دوستوں سے بھی اس سلسلے میں تعاون کی ضرورت ہے۔

Tags: Paris-Calcutta Images in harmonyShyamal Royاگالدانسر پوشعاصم کلیارکلکتہ و پیرسکمخوابمشرق و مغرب
Previous Post

مجھے بھی سمجھائیں

Next Post

انسانی تہذیب اور وبائیں

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
انسانی تہذیب اور وبائیں

انسانی تہذیب اور وبائیں

محشر خیال

مریم نواز
محشر خیال

مریم نواز سے وابستہ اصل امید

عمران خان
محشر خیال

قریشی صاحب کا ٹوٹا تارا اور عمران خان

مولانا فضل الرحمان
محشر خیال

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی خواتین

عمران خان
محشر خیال

عمران خان بچاؤ کا آخری طریقہ

تبادلہ خیال

وفاقی محتسب
تبادلہ خیال

وفاقی محتسب۔چا لیس سال کا سفر

پختون خوا میپ
تبادلہ خیال

پختونخوا میپ: ایک جماعت تین سربراہ

کراچی
تبادلہ خیال

کراچی: ٹوٹا کیسے، بچائیں کیسے؟

سیاست
تبادلہ خیال

سیاست چھوڑ دی میں نے، کیا واقعی سچ؟

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions