ADVERTISEMENT
ادارہ علم دوست پاکستان نے اتوار کو کراچی میں علم دوست میگزین جاری کیا ہے۔ یہ ماہانہ آن لائن میگزین ہے ۔
علم دوست کے صدر شبیر ابن عادل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علم دوست میگزین کا بنیادی مقصد معاشرے میں مطالعہ اور کتاب کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ معاشرے میں حصول علم کا ذوق و شوق پیدا کیا جاسکے ۔ کیونکہ علم کا شوق پیدا کرکے ہی کتب بینی کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔
میگزین میں زیادہ تر مضامین، خبریں اور دیگر مواد کتاب کے حوالے سے ہیں ۔ اس میں سن 2020 میں ادبی سرگرمیوں اور دنیا سے رخصت ہونے والی علمی و ادبی شخصیات پر قیمتی مضامین اور نئی کتابوں پر تبصرے بھی شامل ہیں