ADVERTISEMENT
پاکستان میں ڈائجسٹ صحافت کی بنیاد رکھنے والے نامور صحافی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی انتقال کر گئے۔ وہ الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی اور ممتاز دانش ور تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک بھر میں رنج و الم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اعجاز حسن قریشی 1928ء میں بھارت کے ضلع کرنال کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں پر حاصل کی۔ایف ایس سی علی گڑھ سے کی ۔ تقسیم کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔جرمنی سے تاریخ کے مضمون میں ڈاکٹریٹ کیا اور کچھ عرصے کے لیے پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرر بھی رہے۔ وہ ایک فلاحی ادارے کاروام علم فاونڈیشن کے بانی بھی تھے۔
ادارہ “آوازہ “ڈاکٹر صاحب کی مغفرت،بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہے۔