رب العالمین آسانی فرمائیں، زندگی کی رونقیں بحال رکھیں، کرونا وائرس کی ہولناکیوں اور معاشی و سماجی تبدیلیوں کے بعد دوسرے مرحلے میں 09 جولائی بروز جمعہ مبارکہ سے12 جولائی بروز پیر کے سہہ پہر تک معروف مصنف و دانش وراور21 ویں صدی کے زندہ سوالات کو ایڈریس کرنے کے لئے کوشاں محترم پروفیسر ڈاکٹرمحمد عارف خان صاحب،کے ساتھ مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے اور اقبالستان موومنٹ کے تناظر میں لاہور میں اہل علم و ادب اور تہذیب و معاشرت کے چیلنجر سے نبرد آزما دوستوں و اداروں سے ملاقاتیں و مجالس پلان و ترتیب دئیے ہیں لاہور میں ان ملاقاتوں اور ممکنہ نشستوں وفکری مکالمے کے سلسلے میں ڈائیلاگ و مباحثے کے انعقاد کے لئے مختلف الخیال ادارے اور احباب کے ساتھ رابطے پیش نظر ہیں،،امید ہے زندہ دلان لاہور اپنے مصروفیات اورمعمولات میں سے وقت اور انتظام عنایت فرمائیں گے،،انشاء اللہ تعالیٰ، جناب میاں اقبال صلاح الدین صاحب کی زیر اہتمام دبستانِ اقبال لاہور کے ساتھ 10 جولائی بروز ہفتہ 05:00 بجے شام ایک اہم اور معتبر موضوع پر ڈائیلاگ و لیکچر طئے کیا گیا ہے ادارہ معارف اسلامی منصورہ میں بھی بھرپور تعارفی تقریب منعقدہ ہیں.
استاد محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب کی شخصیت و بے مثال علمی و فکری ورکنگ اور کوششوں کے ساتھ مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کےاھداف و مقاصد کےمتعلق ضروری معلومات حاصل کرنے اور پروگراموں سے استفادےضروری معلومات و مواد سمجھنے کے لئےابتدائی لوازمہ اور فکری مکالمہ کے تفصیلات شئیر کرسکتے ہیں،،،
نوٹ!!! پروگرام کے دوسرے حصے میں علمی و فکری مکالمے کے احیاء کی ضرورت و افادیت کے پیش نظر 13,14,15 جولائی تین دنوں کے لئے اسلام آباد و پنڈی اور سوہاوہ کے خوشگوار فضاؤں میں اہل علم و ترقی اور سائنسی و فکری مکالمے کے ذریعے نوجوانوں اور طلباء وطالبات کی ضروریات پوری کرنے کے بیانیے کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے ملاقاتیں اور مجالس منعقد کریں گے انشاء اللہ تعالیٰ اور پھر تین چار دنوں کے لئے میرپور ڈڈیال اور خوبصورت کشمیر کے ذرخیز علمی و تحقیقی علاقوں کا رخ کریں گے انشاء اللہ تعالیٰ.
آپ کے معاونت و
راہنمائی کے منتظر،،
عبدالمتین اخونزادہ،
سربراہ
مجلس فکر و دانش
علمی و فکری مکالمہ،،
اقبالستان موومنٹ یو کے پاکستان،
پاک افغان ایران
اقبال
ڈائیلاگ ریسرچ اینڈ
ڈیولپمنٹ فورم،،
What’s up+ 92 📰 3337803221
+923087863221
unreath17@gmail.com majles e fikr o danies