ممتاز محقق و دانش ور 21 ویں صدی کے پیچیدہ سوالات کے جوابات فراہم کرنے والے استاد محترم جناب پروفیسر ڈاكٹر محمد عارف خان، حال مقیم برطانیہ 04 تا 13 اپریل 2021ء دس روزہ پروگرام کے سلسلے میں کوئٹہ و کراچی کے دورے پر تشریف لارہے ہیں،،اس تعلیمی و سماجی دورے میں مختلف علمی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ،ڈائیلاگ و مباحثے اور علمی و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعبیر نو کے سلسلے میں ملاقاتیں اورپروگرام ہونگے ۔ زندگی کےبنیادی تصورات کے بارے میں دور حاضر کے سوالات کہ کیسے معاشرتی ترقی اور خوشحالی و سکون کے لئے اپنے فکری خدمات اور علمی كاموں کے لیے معاشرے کو کارامد بنایا جا سکتا ہے، سوالوں کے جواب دیں گے اور ریاست پاكستان كےنظریاتی و فلاحی تنظیم نو و سیاسی کرداركو مفید تر بنانے كے لئے اپنے تجربات کو ثمر بار بنائے،،حکمت قرآنی و تعمیر نو کے لئے دانش انسانی و شعور نبوت اور مادی ترقی و سائنسی ارتقاءکا جوڑ پیدا کیا جاسکتا ہے
پروفیسر ڈاكٹرمحمد عارف خان كی 30 سے زائد كتب شائع ہو چكی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے مقالات مختلف علمی جرائد میں
تو اتر سے شائع ہو تے رہتے ہیں ۔،ان کے خاص موضوعات میں سے حكمت انسانی و مادی ترقی اورلمحہ موجود کی ضروریات و سوالات کے جوابات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ قرآن و سیرت طیبہﷺ اور21 ویں صدی کےسوالات کے جوابات، فلسفہ و فكر اسلا می اور مغربی علوم و افکار ، تحریك و مسئلہ كشمیر ، پا كستانیات اوراقبالیات،خواتین کےلئے توانائی و فکری مکالمے کی کاوشیں،نوجوانوں اور طلباء وطالبات کے مسائل کا معاشرتی ادراک و احساس پر مشتمل نظام زندگی وسماجیات کی تشکیل و تعبیر نو ان كے خصوصی مو ضوعات ہیں۔ ،،ڈاکٹر صاحب محترم نے دوسال پہلے بھی کوئٹہ و لورالائی اور زیارت کا 11 روزہ دورہ یکم تا گیارہ اکتوبر 2019ء فرمایا تھا۔
پروفیسر ڈاكٹر محمد عارف خان کی كتب ، میں مطالعہ قرآن کی نئی جہتیں،، مباحث خطبات اقبال ،مطالعہ سیرت ﷺ 21 ویں صدی میں، مغرب اور اسلام ، خودی: قرآن فہمی كا ضابطہ ، پاكستان سے اقبالستان تك، کمال اقبال اور اکیسویں صدی
شامل ہیں ۔( جو حالا گوشہ ادب اور سلیز اینڈ سروسز کوئٹہ نے شائع فرمایا ہے)،خودی فہم القرآن کا ایک ضابطہ،مطالعہ قرآن کا نیا منھاج،مطالعہ قرآن کے توسیعی و تجدیدی ضابطے،،نمایاں ہیں ،جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب نے امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی و علامہ سید جمال الدین افغانی اسد آبادی اور ڈاکٹر محمد اقبال لاہوری و ماہر قرآنیات و نظریات جدیدہ کے موازنے و تجزیے کے ماہر عالم دین ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم اور ڈاکٹر برہان احمد فاروقی و ڈاکٹر محمود احمد غازیؒ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے حکمت قرآنی اور شعور نبوت کے پس منظر میں مادی افادیت اور معنویت و شعوری ارتقاء کو آسان الفاظ میں بیان کیا ہے۔ آپ سے درخواست گزار ہیں کہ اس علمی و فکری مکالمے اور منظرنامہ میں مجلس فکر و دانش کی کاوشوں میں معاونت و راہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی۔