مجلس فکر و دانش و اکنامک تھیکنگ فورم کے زیر اہتمام محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان اور گورننس پالیسی پروجیکٹ کے معاونت سے قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال،ھیومین ڈویلپمنٹ انڈکس اور اقوام متحدہ کے دیرپا ترقیاتی مقاصد کے حصول،حکمت قرآنی اور سماجی ترقی و خوشحالی کے لئے ڈائلاگ و سیمنار کا انعقاد 22 مارچ بروز پیر دس بجے صبح کیا گیا ہے جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں سیمنار و ڈائلاگ میں صوبائی کے ماہرین معیشت و معاشرت، وزرا کرام اور حکومتی و اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین،میڈیا ماہرین اور یونیورسٹیوں و ترقیاتی اداروں کے ماہرین سمیت طلبہ وطالبات اظہار خیال کریں گے،، اور ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،،
اس موقع پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ معاشرے میں انصاف و ترقی کے لئے معاشی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور بھتر استعمال بنیادی ضرورت ہے این ایف سی ایوارڈ اور ھیومین ڈویلپمنٹ انڈکس کے تقابلی جائزہ و مطالعہ کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور تعمیری مباحث و فیصلوں کے ذریعے معاشرتی ترقی و خوشحالی کی ضمانت فراہم کرسکیں دسویں این ایف سی ایوارڈ اور مجوزہ بجٹ 21/22 پر اکنامک تھیکنگ فورم کے مکالمے و ڈائلاگ کا انعقاد بھتر طرز حکمرانی کی طرف قدم بڑھانے کی کوشش ہے،
لاہور سے ممتاز دانشور و سماجیات کے ماہر اخوت فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ معاشرے میں حقوق و فرائض کی ادائیگی و ترقی کے لئے کم ترقی یافتہ علاقوں کو زیادہ وسائل دینے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت اور برمحل ترقی و خوشحالی کے لئے یکساں طور پر قومی سفر کا آغاز کیا جاسکے
صوبائی سیکرٹری خزانہ پسند خان بلیدی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بلوچستان کے مجموعی ترقیاتی سکور میں کمی کے ازالے کے لئے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی طرح دسویں این ایف سی ایوارڈ میں بھی تمام صوبے و اسٹیک ہولڈرز بھرپور معاونت فراہم کریں گے،
صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے کہا کہ مجلس فکر و دانش اور اکنامک تھیکنگ فورم کی کاوشیں قابل قدر ہیں 18 ویں آئینی ترمیم اور 07این ایف سی ایوارڈ سے لے کر دسویں این ایف سی ایوارڈ تک معاشرتی اور معاشی مسائل پر آگاہی اور شعور کی بیداری صوبے و ملک کے مجموعی ترقیاتی اپروچ کے تناظر میں جدید رجحانات اور تحقیقات کے لئے اہمیت رکھتے ہیں، تھینک ٹینک
مجلس فکر و دانش اور اکنامک تھیکنگ فورم کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ معاشرے میں تحمل و بردباری اور دانش و حکمت کی بڑھوتری کے لئے سماجی و معاشی انصاف و ترقی لازمی امر ہے ورنہ تبدیلی اور عملی اصلاح و دانش مندی کی کوشیش بے سود رہتے ہیں پالیسی سازی اور قانون سازی کے مراحل سنجیدگی سے ایڈریس کرنے اور عوام الناس و نوجوانوں کی آواز کو سن کر اسے ثمربار بنانے کی ضرورت ہے ورنہ سماج میں افراتفری غصب ڈھانے کی رخ اختیار کر جاتا ہے،
کویٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اسٹیس کو برقرار رکھنے کے بجائے تعمیری اور مثبت جہتوں میں آزادنہ مباحث و دانش سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے جدوجھد کریں تاکہ ممکنہ طور پر عوام الناس کو ریلف و آسانی فراہم کیا جاسکے مجلس فکر و دانش اور اکنامک تھیکنگ فورم کے سیمنار و ڈائلاگ میں یہی بنیادی تصورات اور شعور بیدار کرنے کی جدوجہد قرار دیا جاسکتا ہے،
ممتاز تجزیہ نگار و دانش ور سید علی شاہ نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی و محرومی کی بنیادی وجہ بجٹ سازی میں تاخیر اور عوام و ماہرین کے رائے و دانش کا شریک نہ ہونا ہیں اس لئے یہ مکالمہ و مباحثہ بنیادی ضرورت کا ادراک اور بہترین کاوش قرار دیا جاسکتا ہے اسے مزید وسعت اور گہرائی کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت ہے
ممتاز سماجی شخصیت و چیرمین شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے کہا کہ معاشرے میں عدم توازن اور معاشی و ترقیاتی اپروچ میں نقائص کے باعث بہتری کے امکانات روشن نہیں ہیں بلکہ زوال اور پسماندگی بڑھ رہی ہے اس لئے مکالمے و جرگے کے ذریعے نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ خواتین اور طلباء وطالبات کی آواز و دانش کو سنجیدگی سے سننے اور سمجھنے کے ساتھ قبول کرنے کی ضرورت ہے،
سیمنار و ڈائلاگ میں فزیکل شرکت کے ساتھ ورچول و آن لائن شرکت لاہور و اسلام آباد سمیت ملک کے نامور معاشی و سماجی ماہرین سمیت امریکا و برطانیہ سے بھی ماھرین اور مفکرین اظہار خیال فرمائیں گے ڈائلاگ و سیمنار براہِ راست مجلس فکر و دانشUNREATH page pr اور آوازہ اسلام آباد کے ویب سائٹ سمیت FEEL WORLD 🌎🌎 wide usa page pr بھی نشر کیا جائے گا