آج محمد منشا یاد کا یوم وفات ہے۔اُردو اور پنجابی کے معروف کہانی کار اور ڈرامہ نویس محمد منشا یاد 5 ستمبر 1937ء کو حافظ آباد کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام محمد منشاء تھا، تاہم انہوں نے منشا یاد کے قلمی نام سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا افسانہ 1955ء میں منظر عام پر آیا ۔
منشا یاد نے اسلام آباد میں حلقہ ارباب ذوق کی شاخ بھی قائم کی تھی اور عمر کے آخری دن تک اس تنظیم میں فعال رہے ۔ حکومت پاکستان نے 2004ء میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔ 2006ء میں انھیں پنجابی میں بہترین ناول نگاری کا بابا فرید ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ 2010ء میں انھیں عالمی فروغ ادب ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔
منشا یاد نے 15 اکتوبر 2011ء کو اسلام آباد میں وفات ہائی اور وہیں آسودہ خاک ہوئے۔