زندگی ہر قدم پر حیران کرتی ہے، تاریخ کو کھنگالیں تو عقل کو حیران کر دینے والی شخصیات سے واسطہ پڑتا ہے، ایسی ہی ایک شخصیت ہیملٹن ناکی کی ہے، مزدور اور مالی، صرف 6 جماعتیں پاس کرنیوالا نوجوان ایک ایسا سرجن بنا جس نے ہزاروں سرجنز کو پڑھایا، بیشمار آپریشنز کیئے۔ یہ کوئی داستان یا کہانی نہیں، قدیم تاریخ کا کوئی واقعہ نہیں بلکہ اب سے 50، 55 سال پہلے ہیملٹن ناکی، دنیا میں منتقلی قلب کے پہلے آپریشن کا حصہ تھے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ یہ حقیقت طویل عرصے دنیا کی نظروں سے چھپائی گئی، اس کی وجہ یہ تھی کہ جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت تھی، شاید یہ بات بھی عجیب لگے مگر یہ حقیقت ہے کہ کالے یا سیاہ فام افراد کو جنوبی افریقہ میں اچھوت جانا جاتا تھا، شہری حقوق صرف اور صرف سفید فام افراد کیلِئے مختص تھے، ایک طویل دور ہے جدوجہد کا یہ ایک الگ داستان ہے۔ بہرحال ہیملٹن ناکی جو کیپ ٹائون میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے مزدور اور پھر طویل عرصے مالی کے فرائض انجام دیتا رہا، آپریشن تھیٹر کا حصہ کیسے بنا، کس طرح سرجن کے فرائض انجام دیتا رہا، یہ نہایت دلچسپ روداد ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہیملٹن ناکی اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے دنیا کا پہلا منتقلی قلب کا آپریشن کیا، یہ اتنی بڑی کامیابی تھی کہ دنیا بھر کے اخبارات اور ٹیلیویژن پر ہفتے بھر خبریں چلتی رہیں، میڈیکل سائنس کی دنیا میں ایک انقلاب کی حیثیت حاصل ہے اس آپریشن کو، یہ آپریشن سرجن کرسچیئن برنارڈ کی سربراہی میں کیا گیا، مگر ناکی گمنام رہا، اس کی وجہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں۔ اس کہانی میں کئی اہم موڑ ہیں جہاں قسمت مہربان نظر آتی ہے، کئی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے ہیملٹن ناکی کو انگلی تھامی اور خود ناکی کی لگن اور ذھانت، بہرحال ایک نہایت دلچسپ اور عقل کو حیران کر دینے والی شخصیت، اس داستان میں سیکھنے کیلِئے بہت کچھ ایسا ہے جو ہمارے لئے مثال بن سکتا ہے،،، آئیے دیکھتے ہیں سرجن ہیملٹن ناکی کی محیرالعقول داستان: