مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے سلسلے میں بلوچستان ٹرائیبل الائنس کی معاونت سے قبائلی نظام کے مجموعی نظام کار اور 21 ویں صدی کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے پس منظر میں مادی ترقی و خوشحالی اور ٹیکنالوجی سے لیس معاشرے کی تشکیل و تعمیر نو کے سلسلے میں اہم مکالمہ و ڈائیلاگ کا انعقاد قبائلی راہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی کے رہائش گاہ پر کیا گیا جس سے معروف دانشور و مصنف پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان ،سماجیات اور فکری و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے کوشاں مجلس فکر و دانش کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ، قبائلی نظام زندگی و سماجیات کے ماہر سردار کمال خان بنگلزئی ،میر ندیم محمد شہی اور میر عرفان مینگل سمیت کوئٹہ کے بزرگ و نوجوان سردار و دانش وروں نے کہا کہ قبائلی نظام زندگی و سماجیات میں شعور و ادراک کی مجموعی ضروریات پوری کرنے کے میکنزم تشکیل و تعبیر نو پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور 21 ویں صدی کے ضروریات و مقتضیات کی تشکیل و تعبیر نو پر ٹیکنالوجی بیس معاشرے کی ترقی و خوشحالی اور فرائض و اختیارات کے ادراک و تعین پر عملدرآمد کے لئے ضابطے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے پیش نظر شعور نبوت ورسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآنِ ارتقائی مراحل میں سنجیدگی و دانش مندی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے لئے کوئٹہ کے سطح پر تشکیل شدہ معتبر و معنی خیز تھینک ٹینک ہے بلوچستان ٹرائیبل الائنس صوبے کے مختلف الخیال نوجوان سرداروں اور قبائلی زعماء کی تشکیل شدہ پلیٹ فارم ہے جس کے ایجنڈے میں بنیادی تبدیلیاں کی علمی و فکری توجیہ و تاویل کے ساتھ ٹیکنالوجی و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعمیر نو پر ورکنگ کررہے ہیں میر ندیم الرحمان محمد شہی اور میر عرفان مینگل پر مشتمل کمیٹی پلاننگ اور عمل درآمد کے لئے خاکہ پیش کریں گے۔