پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا زوال جاری ہے، یہاں تک کے اب افغانستان اور زمبابوے کی صف میں کھڑے ہیں، یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے، احسان مانی بڑا نام ہیں مگر یہ سب کیوں؟ ذمہ دار کون ہے؟ وسیم خان، مصباح الحق، وقار یونس یا پھر کوئی اور۔۔۔ اب سے کچھ پہلے سرفراز الیون تو دھڑادھڑ جیت رہی تھی، مگر وہ تو پرفارم نہیں کرتا، بہت برا ہے، چلیں ذلیل کر کے کونے میں بٹھا دیں، ٹیم تو وہی ہے مگر اب دھڑادھڑ ہار رہی ہے، تو کیا کپتان اتنا اہم ہوتا ہے، کوئی ہرج نہیں سوچنے میں، پرچی، سفارش شان مسعود جیسے کھلاڑی کھیل سکتے ہیں مگر فواد عالم کو ذلیل کرنا ضروری ہے، جب تک میرٹ کا قتل کرو گے تو تباہی مقدر ہو گی، نیوزی لینڈ ہو یا انگلینڈ، ایسے شرمناک شکست کہ منہ چھپانے کو جگہ نہ ملے۔ کیا ہاکی کی طرح ہم کرکٹ کو بھی کو بھی مکمل منصوبہ بندی کیساتھ تباہ کر رہے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں مکالمہ