1-جس فرد کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے خود کو فوری طور پر دیگر لوگوں سے علیحدہ رکھنے کا اہتمام کرے
2- کسی ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرے
3- جس مریض کو کوئ خاص علامات ظاہر نہ ہوئ ہوں وہ درج ذیل دوائیں لے
*وٹامن سی 500 ملی گرام
دن میں ایک گولی – چار سے چھ ہفتے تک
* وٹامن بی کمپلیکس
Surbex Z
دن میں ایک گولی – چار سے چھ ہفتے تک
* وٹامن ڈی دو لاکھ یونٹ
Dan D
ہفتے میں دو بار ایک گولی
پہلی خوراک کے تین سے چار دن بعد دوسری گولی لی جائے- چار سے چھ ہفتے تک
*اگر بخار ہو تو دو گولی پیناڈول اور نزلہ کھانسی ہو تو انیٹی الرجی سوفٹن، رجکس یا کوئی بھی گولی
دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں
* اگر گلا زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر کے مشورے کے بعد
Azithromycin 500 mg
پانچ دن تک ایک گولی استعمال کریں
*بھاپ لینا مفید ہوسکتا ہے
* سانس لینے میں مشکل ہورہی ہو تو پلس آکسی میٹر سے چیک کریں
* ہسپتال جانے میں دیر ہو تو مریض کو ہر کچھ دیر بعد اوندھا لٹائیں- اوندھا لیٹنے سے سانس لینے کے عمل میں آسانی ہوجائے گی
* مریض کو اگر پہلے سے کوئ مرض لاحق ہے تو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے اس مرض کی دوائیں لیتا رہے
* ہسپتال میں داخل مریضوں کو اینٹی وائرل اور ایسٹیرائیڈ دوائیں بھی دی جاتی ہیں- یہ دوائیں گھر پر لینے سے گریز بہتر ہے
* مریضوں کو سادہ اور صحت بخش غذائیں دی جائیں
* پانی زیادہ پینا چاہیئے
* رات کو جلدی سو کر صبح جلدی اٹھنے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے
* مریض اور تیماردار صحت یابی کے لیئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں-
یاد رکھیں کہ صحت اور بیماری سب اللہ کی طرف سے ہے- احتیاط اور علاج ضروری ہے-
اللہ تعالی عالم انسانیت کو اس عالمی وباء سے نجات عطا فرمائے، آمین۔