میراڈونا عظیم کھلاڑی رہے، فٹبال کے پہلے کھلاڑی جس نے اسٹارڈم سے بھرپور لطف اٹھایا، میچ وننگ پلیئر، بہت پیسہ کمایا، بہت نام بنایا، تنازعات ان کے ساتھ ہمیشہ سے جڑے رہے لیکن انہوں نے کبھی ان قصوں کی پروا بھی نہ کی۔ بطور کھلاڑی ان کے بارے میں بہت کچھ لکھا، پڑھا جا چکا ہے۔ ڈیگو میراڈونا نامی شخص میں ایک انقلابی بھی چھپا رہتا تھا جو گاہے بگاہے اپنی موجودگی کا اظہار کرتا تھا، ایک شریر بچہ بھی ان کے وجود کا حصہ تھا جو کبھی بھی کچھ بھی کر گزرتا تھا۔ چی گویرا ان کی پسندیدہ شخصیت تھے۔ کیوبا کے انقلابی صدر فیڈل کاسترو سے دوستی نہیں قریبی تعلق تھا۔
وینیزویلا کے صدر ہیوگو شاویزسے انتہائی قریبی تعلق، بولیویا کے صدر ایو مورالیس سے قربت،،، یہ تینوں رہنما سامراج اور امریکہ مخالف نظریات کیلئے پہچانے جاتے ہیں۔
فلسطین سے ہمدردی کی بنا پر میراڈونا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا مگر نہ صرف انہوں نے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا بلکہ فلسطین کو دورہ بھی کر ڈالا،،،، ارجینٹینا کی کچی بستی میں پیدا ہونے والا شریر بچہ مر گیا مگر جاتے جاتے سب کو اداس کر گیا،،، ڈاکومنٹری میں دیکھتے ہیں عظیم ڈیگو ماراڈونا کی شخصیت کا دوسرا پہلو