ADVERTISEMENT
واصل شاہد ہمارے نوجوان اور ابھرتے ہوئے خطاط ہیں جنھوں نے یہ شعبہ شعوری طور پر اپنایا ہے ۔ واصل میں اللہ نے یہ خوبی رکھی ہے کہ وہ اس فن کی باریکیوں کو سمجھ کر اسے زندگی کے دیگر شعبوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ واصل شاہد کے فن کا یہ پہلو طویل گفتگو کی گنجائش رکھتا ہے، فی الحال ان کا تازہ فن پارہ ملاحظہ فرمائیے جس میں انھوں نے ہماری توجہ اللہ کی بارگاہ میں معافی کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی ہے جس اس وبا کے تناظر میں ناگزیر ضرورت ہے۔ آوازہ اپنے قارئین کی خدمت میں واصل شاہد اور پاکستان کے دیگر فن کاروں کے موقلم کے شاہ کار یہاں پیش کرتا رہے گا، ان شااللہ، ادارہ