./جنرل باجوہ کو جانتے ہو؟
ہاں یار وہی جس کے 6 سالہ دور بادشاہت او ہو ، دور سپہ سالاری میں 5 وزیر اعظم سلوٹ مارتے رہے ، نہیں نہیں وہ پانچ وزیراعظموں کو سلیوٹ مارتے رہے
ارے نہیں تو
اچھا اچھا وہی نا جس نے ایک بیان دے کر روس یوکرائن وار پر سویلین کی ساری فارن پالیسی بتی بنا کر رکھ دی تھی
نہیں یار
اچھا تو وہ جنرل باجوہ جس کے ڈاکٹرائن نے اس ملک کی بنیادیں ہلا کے چھوڑیں
نہیں تم بھی نا
یہ بھی پڑھئے:
افسانے میں غزل لکھنے والے ڈاکٹر انور سجاد کایوم ولادت آج ہے
کیا کپتان خان اپنے ڈوبتے جہاز کو بچا پائیں گے؟
بچے کی پیدائش، نارمل ڈلیوری سے یا سیزیرین؟
کیا زرداری نواز شریف کے قلعے میں نقب لگا پائیں گے؟
اچھا اچھا یاد آیا ، وہی جنرل باجوہ جس کے جیبوں میں سینکروں آڈیوز اور درجنوں با آواز اور بے آواز ویڈیو ہوتی تھیں
بات تو سن لو ، جنرل باجوہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اچھا وہ جنرل باجوہ جو سینارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے ، نواز نے آرمی چیف لگایا تو عمران نے 3 سالہ ایکسٹینشن دی
تم میری بات تو سمجھو میں جنرل باجوہ کے ۔۔۔۔
جی جی سمجھ گیا جنہوں نے میڈیا کا گلا گھونٹا ، اینکرز کو عمران کے حق مین پروگرامز کرنے کی دلیدلیں دیتے تھے
تم اب بھی نہیں سمجھے میں کہہ رہا ہوں باجوہ
وہی تو ، میں سمجھ گیا نا پروجیکٹ عمران کا ایک بڑا مستری
اوئے احمق بات تو سن
اچھا سمجھ گیا ، میں بھی اسی باجوہ کی بات کر رہا ہوں ، جس کو پرویز الہی نے عمران کی نیپیاں بدلنے والا کہا تھا
چھوڑو یار میں چاتا ہوں
اچھا سنو اسی باجوہ کی بات کر رہے جو جاتے ہوئے توبہ کرتے کہہ رہے تھے اب گمنامی کی زندگی
ہاں ہاں ، یار فرانس میں اسی باجوہ کے ساتھ بدتمیزی کی گٗی ہے وہ بتانا تھا
ارے تو یہ پہلے بتانا تحا ، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں وردی میں تھے تو ایکسٹینشن نہیں ملی وردی اتاری تو بدتمیزیاں شروع
اللہ جنرل باجوہ کو پولیس کی حفاظت میں رکھے