• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

اسی وائرس کے ساتھ زندہ رہنا ہے

دوٹوک: شکیل خان

شکیل خان by شکیل خان
June 11, 2020
in تبادلہ خیال
0
شکیل خان
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

خطاب پر خطاب، خطاب پر خطاب، بے معنی خطاب، لایعنی خطاب، بےمغر ، بے روح، بےزار کرنے والے خطاب، نہ کوئی ویژن ہے، نہ لائحہ عمل ہے ، نہ قوم کو راہ دکھانے والے ہیں، نہ عوام کے حوصلے کو بڑھانے والے ہیں، نہ لوگوں کو جوڑنے والے ہیں، نہ دلوں کو موڑنے والے ہیں، نہ دماغ کو جھنجھوڑنے والے ہیں، بس خطاب کئے جارہے ہیں، منہ کی فائرنگ ہےکہ جاری ہے، نحوست اور منحوسیت پر کبھی یقین نہیں تھا مگر اب ان الفاظ اور ان کی تاثیر پر یقین بڑھتا جا رہا ہے، 5 ماہ سے زیادہ ہوگئے لیکن آج تک  سلیکٹذ کوئی ایک کام نہیں کرسکے صرف خطاب کرنا ہی ذمہ داری ہے،  نہیں معلوم لیکن ممکن کہ سرپرست بھی شرمندہ ہی ہوں۔

ایک طرف کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے دوسری طرف راسخ العقیدہ مسلمانوں اور انتہا درجہ کے لبرل دونوں نے کرونا وائرس کو دھندا بنا لیا ہے، وہ متشرع ،مقفع و مسجح مذہبی لوگ بھی کہ جو ہر 4 ماہ بعد بمعہ اہل وعیال عمرہ کرنے جاتے ہیں اور وہ ممی ڈیڈی برگر کلاس بھی کہ جو یورپ و امریکہ کے ساحل پر کم کم کپڑوں میں چھٹیاں گزارتے ہیں پیسے کمانے، نوٹ بنانے اور اس ریوڑ نما ہجوم کہ جسے ایک بہادر قوم کا نام دیا جاتا ہے, کو لوٹنے کے لئے چاروں ہاتھ پیر سے، دونوں طرح کے ڈاکو تیار ہیں اور لوٹ کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔1800 روپے اور 2000 روپے کا
Puls oxymeter اور flow meter
اب 8000/ روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے،اور نعرہ ہے کہ “ہم زندہ قوم ہیں” سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ہوں یا شب جمعہ لگانے والے ہوں لوٹ کھسوٹ کے اس بازار میں دونوں سرتاپا ننگے ہیں۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

دل خون کے آنسو رو رہا ہے کئی روز سے ایسی بے چارگی کا عالم ہے کہ اوائل جوانی میں کئے گئے کئی جاہلانہ فیصلوں پر ندامت ہوتی ہے جن میں سے ایک فیصلہ پاکستان میں رہنے کا، یہاں کی سیاسی جدوجہد میں شامل ہونے ، جمہوری قدروں کے پروان چھڑانے کی جدوجہد میں ساتھ دینے کا تھا لیکن یہ فیصلہ مکمل طور پر غلط فیصلہ تھا۔ ہم بھی کسی مغربی ملک یا امریکہ کا ویزہ پکڑتے کہ جو اس وقت بہت آسان تھا اور سکون سے اپنی زندگی کسی انصاف پسند گورے کے ملک میں گزارتے، کسی ایسے ملک میں زندگی گزارتے کہ جہاں ایک کالے کی موت پر پوری قوم کھڑی ہوجاتی ہے، ان 22 کروڑ لاشوں کے ساتھ زندگی گزارنے کا کیا حاصل کہ جو ساہیوال میں معصوم بچوں کے سامنے انکے والدین کو قتل ہوتے دیکھنے ہیں اور خاموش رہتے ہیں،

ہم بھی کسی انصاف پسند کافر کے ملک میں بیٹھ کر پاکستان کے حالات پر تنقید کرتے اور اگر امپائر کی مہربانی سے موقع ملتا تو معین قریشی، شوکت عزیز کی طرح وزیراعظم بن جاتے یہ بھی نہ ہوتا تو زلفی بخاری، ڈاکٹر ظفر مرزا اور دیگر کی طرح امپائر کے منتخب کردہ وزیراعظم کے مشیر لگ جاتے،
کورونا وائرس کے جس کا نام covid 19 آیا یہ تو وطن عزیز میں 2020 میں ہے لیکن اس ملک کو جو کورونا وائرس 2018 میں دیا گیا ،اس سے نہ جانے کب تک بھگتنا پڑتا ہے لیکن بھائیو! جاگتے رہنا ۔۔۔۔۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: سیاستکورونا
Previous Post

شہباز شریف سے فوج کے سربراہ کا رابطہ

Next Post

کتا یا کورونا

شکیل خان

شکیل خان

Next Post
کتا یا کورونا

کتا یا کورونا

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions